ریاستوں سےمہاراشٹرا

کلکٹرجلگاؤں سے کووڈ ٹاسک فورس-جماعت اسلامی کے وفد کی ملاقات، پیش کیا میمورینڈم

جلگاؤں: 17/مئی (پی آر) امیر مقامی جماعت اسلامی ہند جلگاؤں سہیل امیر کی قیادت میں کویڈ ٹاسک فورس کے ممبران نے کلکٹر ابھیجیت راوت سے ملاقات کی ااور انہیں کووڈ ٹاسک فورس کا تعارف، اس کے کاموں سے آگاہ کراتے ہوئے بتایا کہ جماعت اسلامی جلگاؤں کی جانب کورونا کے مریضوں کو آکسیجن سیلینڈرس کی تقسیم اور مریضوں کو طبی امداد کے لیے فری ڈاکٹرز کونسلنگ نمبرس فراہم کیے گئےہیں۔ اس دوران جلگاؤں کی کلکٹر سے مستقبل کے لائحہ عمل پر گفتگو کی گئی۔

وفد نے حکومت سے یہ درخواست کی کہ وہ حکومت سے منظور شدہ فنڈس اور امداد مریضوں تک پہنچانے میں اپنا کامیاب رول ادا کریں. اسی کے ساتھ ساتھ ادویات پر ہونے والی کالابازاری کو کنٹرول کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں. جس کے ذریعہ سے عوام کو بیماریوں میں سہولت بہم پہنچائے.
اس موقع پر کورونا کے متعلق سر کار کی طبی خدمات میں مزید اصلاحات اور مشوروں پر مبنی میمورینڈم بھی پیش کیا گیا۔ وفد میں عارف دیشمکھ (ٹاسک فورس شہر کوآرڈینیٹر) ،یوسف سر، ریحان کھاٹک، وسیم بھائی، شاہد بھائی و دیگر افراد شریک تھے۔(رپورٹ: اُسید اشہر)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!