مودی ملک کوچلانےکےلیے وزیراعظم بنے تھےیادنیاگھومنےکےلیے: غلام نبی آزاد
بیدر: 20اپریل (اے این ایس) اپوزیشن لیڈر راجیہ سبھا غلام نبی آزاد نے بیدر میں ایک انتخابی جلسے کو مخاطب کرتے ہوئے کہا50000 سے زیادہ کسانوں نے خود کشی کر لی لیکن وزیراعظم نے اس بارے میں کوئی سنجیدہ اقدام نہیں اٹھایا۔ کوئی ایک میٹنگ بھی نہیں کی اقلیتوں پر مظالم ڈھائے گئے ان کی ماب لنچنگ کی گئی لیکن ملک کا وزیراعظم خاموش رہا ددلتوں پر ظلم ہوا جب بھی وزیراعظم خاموش رہے، اس خاموشی کے کیا معنی؟
انہوں نے مزید کہا پردھان منتری کا وہ وعدہ کیا ہوا جس میں انہوں نے بیٹی پڑھاو اور بیٹی بچاؤ کا بڑا دلفریب نعرہ لگایا لیکن تقریبا پانچ سال سے لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر کی حیثیت سے ہم نے ہمیشہ اس مسٴلہ کو اٹھایا لیکن کیا وجہ ہے کہ پچھلے پانچ سال سے لڑکیوں کی تعلیم کے لیے جو مرکزی سرکار میں بجٹ مختص کیا جاتا ہے اس بجٹ میں سے ہر سال تقریبابیس سے تیس فیصد بجٹ کا استعمال نہیں ہوتا ؟ہم ہمیشہ سے یہ ملک کے وزیراعظم سے پوچھ رہے ہیں کہ آپ نےبیٹی بچانے کا جو نعرہ دیا اور وعدہ کیا تھا کیا وجہ ہے کہ آج ہندوستان کی بیٹیاں چاہے وہ کسی بھی مذہب سے تعلق کیوں نہ رکھتی ہو اس کے ساتھ عصمت دری کی جاتی ہے اور اسے مار دیا جاتا ہے تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ اس کی پشت پناہی کرنے والے آپ ہی کی پارٹی کے رہنما ہوا کرتے لیکن کیا ایکشن لیا جاتا ہے؟ یہ شکایت ہے ہمارے وزیراعظم سے افسوس کہ آپ نے کبھی اس پربھی کچھ نہیں کہا۔اخر کیوں؟
انہوں نے اپنے بیان میں ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے والے عناصر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا اس دنیا میں بسنے والا کوئی بھی انسان چاہے وہ کتنا بھی شدت پسند ہوں اس طرح کی خاموشی کو ملک کے وزیراعظم سے توقع نہیں رکھ سکتا ہمارے وزیراعظم کو کسانوں کے متعلق سوچنا چاہیے ہمارے ملک کے کروڑوں پڑھے لکھےنوجوان لڑکے اور لڑکیاں بے روزگار ہے لیکن کوئی سنجیدہ اقدامات اس مرکزی حکومت نے نہیں کےٴ انہیں روزگار سے کس طرح جوڑا جائے سے متعلق کبھی کوئی میٹنگ نہیں ہویٴ
انہوں نے اپنے خطاب میں وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا ہمارے ملک کے وزیراعظم کو جو ہندوستانی تاریخ میں ابھی تک کے تمام وزرائے اعظم نے 71 سال میں ساری دنیا کے اتنےدورے نہیں کیے جتنے آپ نے نے محض پانچ سال میں نمبر سے زائد ممالک کے دورے کرتے ہوئے تفریح انجام دیں ملک کی عوام نے آپ کو آپ کو وزیر اعظم چنا تھا لیکن آپ نے تو پوری دنیا کی تفریح ہے یہ شکایت ہے میں آپ سے آپ کے دوران ہندوستان ہندوستان کی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ بنایا وزیراعظم سے پوچھنا بھی چاہتے ہیں محترم وزیراعظم کیا آپ اس ملک کو چلانے کے لیے وزیر اعظم بنے تھے یا دنیا گھومنے کے لیے؟
ملک کے وزیراعظم نے اچانک نوٹ بندی اور جی ایس ٹی کو لازم کر دیا جس کی وجہ سے ہے ہزاروں عام کاروباری افراد متاثر ہوئے اور متوسط درجہ کے مختلف فیکٹریوں کو بند کرنا پڑا جن میں چار کروڑ چھہتر لاکھ سے زائد افراد بے روزگار ہوگئے۔ آزادی کے بعد سے پہلی مرتبہ اب تک گورنروں نے سیاسی بیان بازی کی لیکن وزیراعظم نے انہیں نہیں ہٹایا اگر کوئی شخص خاموش ہے تو اس کا مطلب یہی ہے کہ یہ تمام چیزیں اسی کی مرضی سے ہو رہے ہیں ہمیں ہمارے ملک کے وزیراعظم سے بس یہی شکایت ہے
ہمارے ملک کے وزیراعظم جنہوں نے ملک کے نہیں ساری دنیا کےپہلے وزیراعظم ہیں جنہوں نے ہمیشہ کسی نہ کسی انتخابی مہم میں مصروف رہے ہیں پورے پانچ سال میں اگر ہم دیکھیں تو ملک کے وزیراعظم نے صرف دو ہی کام کیے ہیں یا تو وہ ملک کے اندر انتخابی مہم چلانے میں مصروف رہتے ہیں یا پھر بیرون ممالک کے دوروں میں اپنا وقت صرف کرتے ہیں تو ہم وزیراعظم سے یہ بات پوچھنا چاہتے ہیں آپ ان دونوں کاموں میں مصروف ہیں تو اس ملک کو کون چلائے گا؟
ہمارے ملک کاوزیراعظم کون ہوگا جو کسانوں، مزدوروں کی بات کرے گا جو ملک سے بے روزگاری ختم کرنے کی بات کرے گا جن کسانوں نے خودکشی کی ان خاندانوں کے کا پرسان حال کون ہوگا ان کے آنسوکون پونچھے گا؟وزیر اعظم کو تو فرصت نہیں یہ شکایت ہے ہم نے حکومت نے برسراقتدار بی جے پی سے اور اس ملک کے وزیراعظم سے اسی لئے ہمیں یہ وزیراعظم نہیں چاہیے ہمیں فرقہ وارانہ ذہنیت رکھنے والی سرکار نہیں چاہئے جنہوں نے سماج میں تفریق کا کام کیا ہے مذہبی منافرت پیدا کرتے ہوئے سماج کو توڑنےکا کام کیا ہے۔ہندوستان کو اگر مضبوط بنانا ہے تو بھارت توڑو پارٹی نہیں جو کے جو کہ بی جے پی ہے ہمیں بھارت جوڑو کی پارٹی کانگرس کو مضبوط بنانا ہو گا۔
خطاب کے آخر میں انہوں نے کانگریسی امیدوار ایشور کھنٹرے کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنانے کی اپیل بھی کی۔اس موقع پر انتخابی جلسے کو جناب رحیم خان رکن اسمبلی بیدرنارتھ و ریاستی وزیر کے علاوہ دیگر کانگریسی لیڈرس نے خطاب کرتے ہوئے مرکزی حکومت اور موجودہ رکن پارلیمنٹ پر تنقید کی۔