مذہبیمضامین

عید کی نماز کیسے پڑھیں!

ڈاکٹر محمد رضی الاسلام ندوی

شریعہ کونسل جماعت اسلامی ہند کی جانب سے ایڈوائزی جاری کی گئی تھی ، جس میں گھروں میں عید کی نماز ادا کرنے کا طریقہ بتایا گیا تھا ، لیکن بہت سے احباب اب بھی سوال کر رہے ہیں کہ عید کی نماز کیسے پڑھی جائے؟ اس سلسلے میں عرض ہے :

1 _ موجودہ حالات میں گھروں میں عید کی نماز پڑھی جاسکتی ہے _
2 _ کم از کم چار افراد ہوں تو وہ عید کی جماعت کرسکتے ہیں _
3 _ عید میں نہ اذان ہے نہ اقامت _
4 _ نمازِ عید کی دو رکعتیں ہیں اور اس میں چھ (6) زائد تکبیرات کہی جاتی ہیں _ تین(3)زائد تکبیرات پہلی رکعت میں ثنا کے بعد اور تین (3)زائد تکبیرات دوسری رکعت میں رکوع سے قبل _
5 _ عید میں پہلے نماز پڑھی جاتی ہے ، بعد میں خطبہ دیا جاتا ہے _
6 _ نمازِ عید کے دو خطبے مستحب ہیں ، لیکن ضروری نہیں ہیں _ کوئی خطبہ دے سکے تو بہتر ہے ، نہ دے سکے تو کوئی بات نہیں _
7_ گھر میں کم از کم چار افراد نہ ہوں تو جتنے ہوں وہ تنہا تنہا نفل نماز پڑھیں _
8_ نفل نماز انفرادی طور پر دو رکعت پڑھی جائے گی _ بعض علماء چار رکعت پڑھنے کو کہتے ہیں _
9_ انفرادی طور پر نفل پڑھنے کی صورت میں زائد تکبیرات نہیں کہی جائیں گی _
10_عید کے مختصر خطبے درج ذیل ہیں :

پہلا خطبہ :
اَللّٰہُ أَکْبَرُ، اللّٰہُ
أَکْبَرُ، لَآ إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ وَاللّٰہُ أَکْبَرُ، اللّٰہُ أَکْبَرُ، وَلِلّٰہِ الْحَمْدُ،
اَلْحَمْدُ لِلَّہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ، وَالصَّلَاةُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْأَنْبِیَاءِ والْمُرْسَلِیْنَ، مُحَمَّدٍ وَّآلِہ وَأَصْحَابِہ أجْمَعِینَ ، اَمَّا بَعْدُ فَقَدْ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: اِنَّ لِکُلِّ قَوْمٍ عِیْداً، وَھٰذَا عِیْدُنَا ، اَللّٰہُ أَکْبَرُ، اللّٰہُ أَکْبَرُ، لَآ إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ وَاللّٰہُ أَکْبَرُ، اللّٰہُ أَکْبَرُ، وَلِلّٰہِ الْحَمْدُ،
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٌ ، قَالَ: فَرَضَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ زَکَاةَ الْفِطْرِ طُھْرَةً لِّلصِّیَامِ مِنَ اللَّغْوِ وَالرَّفَثِ، وَطُعْمَةً لِّلْمَسَاکِیْنِ
اَللّٰہُ أَکْبَرُ، اللّٰہُ أَکْبَرُ، لَآ إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ وَاللّٰہُ أَکْبَرُ، اللّٰہُ أَکْبَرُ، وَلِلّٰہِ الْحَمْدُ

دوسرا خطبہ :
اَللّٰہُ أَکْبَرُ، اللّٰہُ أَکْبَرُ، لَآ إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ وَاللّٰہُ أَکْبَرُ، اللّٰہُ أَکْبَرُ، وَلِلّٰہِ الْحَمْد
وَنَشْھَدُ أَنْ لَّآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہ لَا شَرِیْکَ لَہ ، وَنَشْھَدُ اَنَّ سَیِّدَنَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّداً عَبْدُہ وَرَسُوْلُہ ، أَمَّا بَعْدُ
فَقَدْ قَالَ اللّٰہُ تَعَالٰی:إِنَّ ٱللَّهَ وَمَلَـٰۤىِٕكَتَهُۥ یُصَلُّونَ عَلَى ٱلنَّبِیِّۚ یَـٰۤأَیُّهَا ٱلَّذِینَ ءَامَنُوا۟ صَلُّوا۟ عَلَیۡهِ وَسَلِّمُوا۟ تَسۡلِیمًا ،
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی آلِ سَیِّدِنَا وَمَوْلَانَا مَحُمَّدٍ وَّأَزْوَاجِہ وَذُرِّیَّتِہ وَ بَارِکْ وَسَلِّمْ
إِنَّ اللّٰہَ یَأْمُرَ بِالْعَدْلِ وَالْاِحْسَانِ وَإِیْتَآیٴِ ذِی الْقُرْبٰی، وَیَنْھٰی عَنِ الْفَحْشَآءِ وَالْمُنْکَرِ وَالْبَغْيِ، یَعِظُکُمْ لَعَلَّکُمْ تَذَکَّرُوْن _

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!