خبریںقومی

فری کورونا ویکسین سب کیلئے SDPI نے سپریم کورٹ میں PIL دائرکی

نئی دہلی: 13/مئی (پی آر) سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) نے 10/مئی کو کونسل اے سیلون راجہ کے ذریعہ سپریم کورٹ میں ایک PILدائر کی جس میں ادعا کیاگیا ہے کہ عدالت یونین آف انڈیا کو ایک رٹ یا آرڈر یا ہدایت نامہ جاری کرے کہ وہ ہر ہندوستانی شہری کو کوویڈ 19کی مفت ویکسی نیشن کی یکساں پین انڈیا پالیسی وضع کرے۔ عرضی میں سپریم کورٹ سے درخواست کئی گئی ہے کہ وہ تمام ریاستوں اور یونین پردیشوں میں مفت اور یکساں ویکسی نینشن کے اس عمل کی براہ راست نگرانی کرنے کیلئے ایک آزاد ادارہ تشکیل دیں۔

درخواست میں استدلال کیا گیا ہے کہ آرٹیکل 21کے تحت ہندوستان میں ہر فرد کو بلا معاوضہ ویکسین حاصل کرنے کا حق ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ وبائی امراض میں تیزی سے اضافے کے تناظر میں لوگ بر وقت علاج کے بغیر ہی دم توڑ رہے ہیں اور قبرستانوں میں لاشوں کا انبار ہے اورمیت کی تدفین کروانے کیلئے گھنٹوں انتظار کرنا پڑرہا ہے۔ اس ملک کے عوام صرف ویکسین پر اپنے امیدیں وابستہ کررہے ہیں۔ لوگوں کی اکثریت حکومت کی طر ف سے طے شدہ الگ الگ قیمتوں کو ادا کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے ہیں اور ویکسین کے اخراجات برادشت نہیں کرسکتے ہیں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ اگر غریب طبقات کے بڑے حصوں سمیت ایک بڑی آبادی کو مفت ویکسین کی خوراک دی گئی تو اس سے شہریوں میں بیماری کے خلاف قوت مدافعت بڑھے گی۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!