لاک ڈاؤن کے درمیان کیرالہ اور ساحلی کرناٹک میں عیدالفطر، گھروں پر ہی ادا کی گئی نماز
منگلورو: ملک بھر میں جہاں کل جمعہ کے روز عید الفطر منائی جائے گی وہیں کیرالہ اور ساحلی کرناٹک میں آج ہی عید منائی جا رہی ہے۔ کیرالہ میں لاک ڈاؤن نافذ ہے اور لوگ گھروں میں ہی نماز ادا کر رہے ہیں۔ ادھر، کرناٹک میں بھی لاک ڈاؤں کی وجہ سے گھروں پر ہی نماز ادا کی جا رہی ہے۔ کرناٹک میں 24 مئی تک لاک ڈاؤں نافذ ہے، لہذا منگلورو سے رکن اسمبلی یو ٹی قادر نے بھی اپنے گھر پر ہی نماز ادا کی۔
