آکسیجن اورویکسین کی طرح وزیراعظم بھی غائب! راہل گاندھی
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعرات کے روز وزیر اعظم نریندر مودی پر نشانہ لگایا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکہ، آکسیجن اور ادویات کی طرح ہی وزیر اعظم بھی غائب ہیں اور صرف ادھر ادھر تصاویر میں ہی نظر آرہی ہیں۔
انہوں نے ٹوئٹ کیا، ’’ویکسین، آکسیجن اور ادویات کے ساتھ وزیر اعظم بھی غائب ہیں۔ بچے ہیں تو سینٹرل وسٹا، ادویات پر جی ایس ٹی اور یہاں وہاں وزیر اعظم کی تصاویر۔ بنیادی مسائل حل نہیں کئے گئے۔‘‘