کورونا کاقہر جاری:1دن میں 4 لاکھ 12 ہزار کورونا سے متاثر اور 4 ہزار اموات
جس طرح کل نئے مریضوں اور متاثرین کی اموات کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اس نے ایک مرتبہ پھر ملک میں خوف کا ماحول پیدا کر دیا ہے۔
جیسے کہا جا رہا تھا کہ آنےوالےدنوں میں کورونا کے معاملوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آ سکتا ہےوہ اب ہوتا نظر آ رہا ہے اور اس بڑھتی تعداد نے ملک میں خوف بڑھا دیا ہے۔ کل یعنی بدھ کے روز کوروناکے نئے معاملوں کی تعداد 4 لاکھ 12 ہزار سےزیادہ رہی ۔ ورلڈو میٹر پر جاری اعداد و شمار کے مطابق کل کورونا سےہونےوالی اموات کی تعداد 3982 رہی۔
ہندوستان میں کورونا کاقہر جاری ہےاور اس کے بیچ جو بدانتظامی کی خبریں موصول ہو رہی ہیں اس پر اموات کی بڑھتی تعداد مہر لگا رہی ہے۔ ملک کےکئی حصوں سے اسپتالو ں میں ا ٓکسیجن کی قلت کی خبریں موصول ہو رہی ہیں ۔ آکسیجن کی قلت کو لےکر اور بد انتظامی کو لے کر کئی ریاستوں کے ہائی کورٹ نےریاستی حکومتوں سےسخت سوال کئے ہیں ۔
واضح رہے کئی روز سےکورونا کے نئے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ سے کم تھی اور یہ امید کی جارہی تھی کہ یہ تعداد اب کم ہو جائےگی لیکن جس طرح کل نئے مریضوں اور متاثرین کی اموات کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اس نے ایک مرتبہ پھر ملک میں خوف کا ماحول پیدا کر دیا ہے۔