الیکشن2019

بی جے پی حکومت سے ملے درد کو دور کرے گی کانگریس: دگ وجے

بھوپال: مدھیہ پردیش کی بھوپال پارلیمانی سیٹ سے کانگریس کے امیدوار اور سابق وزیراعلی دگ وجے سنگھ نے آج کہا کہ ریاست کے لوگوں کو بھارتیہ جنتاپارٹی کی حکومت سے جو درد ملا ہے، کانگریس اسے دور کرے گی۔ مسٹر سنگھ نے اپنے سلسلہ وار ٹوئٹ میں یہ بات کہی۔ انھوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے عوام کو جو درد دیا ہے، ہم اسے دور کریں گے۔ ریاست میں کانگریس حکومت ہر سیکٹر کی صنعتوں کے لئے ایک الگ پالیسی بنا رہی ہے۔ صنعتوں کی ضرورت پوری کرنے کے لئے کام کے نظام میں تبدیلی لائیں گے۔

دگ وجے سنگھ نے ساتھ ہی یہ الزام لگایا کہ نریندر مودی حکومت کی نوٹ بندی اور جی ایس ٹی نے صنعتوں کی کمر توڑ دی۔ بی جے پی حکومت صنعتی ترقی کی باتیں کرتی رہی اور ریاست کے پیتھم پور اور منڈی دیپ جیسے اہم صنعتی علاقوں میں ہزاروں مزدوروں کی چھٹنی کردی گئی۔ بھوپال کے بیراگ بڑھ کا کپڑا بازار نوٹ بندی اور جی ایس ٹی کی مار سے ابھر نہیں پایا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!