آواز: عوام سےایڈیٹر کے نام

اسمبلی انتخابات کے نتائج سیکولر جماعتوں کے لئے خوش آئند!

ساجد محمود شیخ میراروڈ ضلع تھانے

مکرمی!

پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے نتائج آ گئے ہیں جو کہ سیکولر ازم پر یقین رکھنے والی ہندوستانی عوام کے لئے اطمینان بخش ہیں ۔ان انتخابات میں آسام اور پڈوچیری جیسی چھوٹی ریاستوں کو چھوڑ کر بقیہ ریاستوں میں بھارتی جنتا پارٹی کو کراری شکست ملی ہے ۔بالخصوص مغربی بنگال جہاں بی جے پی نے اپنی ساری طاقت جھونک دی تھی اس کے قائدین نے کئی داؤ پیچ کھیلے ہر طرح کے حربے استعمال کیے دیدی کے قریبی ساتھیوں پر ڈورے ڈال کر اپنے ساتھ کرلیا پیسہ پانی کی طرح بہایا خود وزیراعظم کے علاؤہ مرکزی وزراء کی ٹیم کو انتخابی مہم پر لگایا ان تمام باتوں کے باوجود بی جے پی کو بنگال میں شکستِ فاش ہوئی۔      

اگر ہم اسمبلی انتخابات کے نتائج کا تجزیہ کریں ہمیں صاف طور دکھائی دے گا کہ جہاں بی جے پی اور کانگریس کا راست مقابلہ تھا وہاں بی جے پی فاتح رہی مگر جہاں بی جے پی کا سامنا دیگر علاقائی جماعتوں سے رہا وہاں اسے ہار کا سامنا کرنا پڑا۔ اس سے ایک بات واضح ہوتی ہے کہ عوام جہاں بی جے پی سے خوش نہیں ہیں وہیں کانگریس پر بھی بھروسہ نہیں کرتے ہیں ۔ اگر کانگریس پرانی غلطیوں کا اعتراف کرکے عوام سے معافی مانگ لے اور اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرے یا پھر ملک گیر سطح پر ایک مضبوط سیکولر محاذ متبادل کے طور پر سامنے آئے تو بھارتی جنتا پارٹی کو عام انتخابات میں شکست دی جاسکتی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!