ریاستوں سےمہاراشٹرا

جلگاؤں: 265 مستحقین میں جماعتِ اسلامی نے تقسیم کیے ڈھائی لاکھ کے راشن اور ضروری اشیاء پرمشتمل کِٹس

جلگاؤں: 3/مئی (پی آر) کورونا مہاماری میں انسانیت صرف بیماریوں سے نہیں بلکہ معاشی تنگی اور بدحالی سے بھی پریشان ہے. کئی گھرانے کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں. وہی کئی مجبور گھرانے ایسے بھی ہیں جو فاقوں کا شکار ہیں. صورت حال کا احساس تب ہوا جب شہر کی غریب بستیوں میں جماعت کے وابستگان راشن کٹ تقسیم کئےاس صورت حال کا احساس تب ہوا جب شہر کی غریب بستیوں میں جماعت کے وابستگان نے راشن کٹ تقسیم کئے.

امسال بھی جماعت اسلامی ہند جلگاؤں کی جانب سے تقریبا 265 غریب خاندانوں میں راشن اور روزانہ کی ضرورت والی اشیاء پر مشتمل کٹ تقسیم کئے گئے. اور کوشش کی گئی کہ شہر کے ان غریب علاقوں تک پہنچا جائے جہاں عام طور پر امداد نہیں پہنچ پاتی ہیں.  اس کام کے لئے جماعت کے رفقا اور وابستگان نے بستیوں کا سروے کر کے یہ خدمات انجام دی ہیں.  راشن کٹ میں چاول تیل صابن کھجور اور روزانہ کی ضروری اشیاء شامل ہیں…  

تقریبا ڈھائی لاکھ روپیے پر مشتمل ان راشن کٹس کے ذریعے غرباء مساکین اور یتیموں کی امداد کا سامان کیا گیا۔ شعبہ خدمت خلق کی جانب سے الحمداللہ راشن کٹ کی اس طرح سے کی جانے والی سرگرمی نہ صرف کورونا کے زمانے میں کی جا رہی ہے بلکہ جماعت ہر سال اس طرح کی رفاہی سرگرمیاں شہر میں انجام دیتی رہتی ہیں. 

اس موقعہ پر ذمہ داران جماعت نے بتایا کہ اُن تمام حضرات کو اللہ تعالی اجر عظیم سے نوازے جنہوں نے اپنے عطیات اور مالی تعاون سے جماعت کے اس کار خیر میں حصہ لیا ہے. اسی کے ساتھ وہ تمام رفقا جو شہر کے مختلف علاقوں میں پہنچ کر مستحقین تک ان کی امانت پہنچانے میں اپنا رول ادا کرتے ہیں۔ جماعتِ اسلامی ہند جلگاؤں کے امیر مقامی سہیل امیر شیخ صاحب نے یہ تفصیلات جاری کی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!