خبریںقومی

علیگڑھ میں’ملک کابدلتامنظرنامہ اور نوجوان’پرہوگاامیرجماعت کاخصوصی لکچر

علیگڑھ: 19 اپریل (اے این ایس) علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین کے مطابق علیگڑھ مسلم یونیورسٹی میں سید سعادت اللہ حسینی امیر جماعت اسلامی ہند کا ‘ملک کا بدلتا منظر نامہ اور نوجوان’ موضوع پر خصوصی لکچر ہوگا۔ پروگرام کے کنوینر فردوس احمد کیبینیٹ ممبر اےایم یو اسٹوڈنٹس یونین مطابق 21 اپریل 2019 بعد نماز مغرب جناب سید سعادت اللہ حسینی امیر جماعت اسلامی ہند وسرپرست ایس آئی او اف انڈیا کا ایک خصوصی لکچر ہوگا۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین کے صدر ایم۔سلمان امتیاز نائب صدر حمزہ سفیان اور سیکریٹری حذیفہ عامر نے طلبا و نوجوانوں سے خصوصیت کے ساتھ شرکت کرنے کی اپیل کی ہے۔ پروگرام کے کنوینر فردوس احمد کیبینیٹ ممبر اےایم یو اسٹوڈنٹس یونین رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!