بیدر بلدیہ انتخابات کے نتائج کا اعلان، کامیاب اُمیدواروں کی فہرست
بیدر: 30/اپریل (اے این این) آج صبح شہر بیدر کے بلدیہ انتخابات کے نتائج کا اعلان کیا گیا۔ جس میں کانگریس پارٹی نے بڑی پارٹی کے طور پر اُبھری۔ جملہ 35 وارڈس میں 32 وارڈس میں یہ انتخابات 27/اپریل کو منعقد کیے گئے تھے۔ اول نمبر پر کانگریس نے 15 سیٹیں جیتی، جبکہ جنتادل (ایس) نے 08 سیٹوں پر کامیابی حاصل کرتے ہوئے دوسرے نمبر پر رہی، بی جے پی نے 06 سیٹوں پر قبضہ کیا، اور ایم آئی ایم نے 02 سیٹیں حاصل کیے، جبکہ پہلی مرتبہ عام آدمی پارٹی نے 01 سیٹ پر کامیابی درج کراتے ہوئے بیدر میں ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔ اسی طرح وارڈ نمبر 10 سے آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے امیدوار انیل کمار گھاڑپا نے بلدی انتخاب میں سب سے زیادہ 2000 ووٹ حاصل کرنے والے امیدوار رہے جبکہ جنتادل (ایس) کے امیدوار راجو چنتامنی نے 753 ووٹ حاصل کرکے سب سے کم ووٹ حاصل کرنے والے کامیاب امیدوار رہے۔
واضح رہے اس بلدی انتخابات میں وارڈ نمبر 5 سے سید منصور قادری صدر آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) بیدر اور مبشر سندھے ضلعی صدر ویلفیئر پارٹی کو کراری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
بیدر بلدیہ انتخابات کے نتائج کا اعلان، کامیاب اُمیدواروں کی فہرست
وارڈس نمبر | کامیاب امیدوار کا نام | پارٹی کا نام | حاصل شدہ ووٹ |
1 | عبدالعزیز (منا) | آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) | 1187 |
2 | میمونہ بیگم | کانگریس | 802 |
3 | چیتن موہن | کانگریس | 1192 |
4 | محمد ریاض الدین | کانگریس | 1310 |
5 | سید سعود | جنتادل (ایس) | 810 |
6 | مبین بیگم | کانگریس | 1084 |
7 | امیر النساء بیگم | کانگریس | 1622 |
8 | انیس سلطانہ | کانگریس | 841 |
9 | بدرالنساء بیگم | جنتادل (ایس) | 1044 |
10 | انیل کمار گھاڑپا | آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) | 2000 |
11 | دُروپتی تپننا کاڑے | جنتادل (ایس) | 901 |
12 | محمد غوث | کانگریس | 1114 |
13 | پرشانت دسرتھ دوڈی | کانگریس | 1094 |
14 | راجو چنتامنی | جنتادل (ایس) | 753 |
15 | مہادیوی بسواراج ہمناآبادے | بی جے پی | 1310 |
16 | ویرشٹی گورپا | بی جے پی | 1293 |
17 | چندرشیکھر اننپا پاٹل | بی جے پی | 1061 |
18 | اُلاسینی وکرم مدھاڑے | بی جے پی | 1183 |
19 | سعود الرحمن ایم ڈی اسماعیل | کانگریس | 997 |
20 | دگمبر ویجناتھ راوٴ | کانگریس | 1170 |
21 | سنتوش کماری ارون کمار | جنتادل (ایس) | 1091 |
22 | پریتی راجیش | بی جے پی | 1180 |
23 | اندومتی ویجناتھ | جنتادل (ایس) | 1677 |
24 | عبدالنوید وحید | کانگریس | 1349 |
25 | ششی دھر ویشواناتھ | بی جے پی | 1591 |
26 | |||
27 | شیو کمار شرنپا | جنتادل (ایس) | 881 |
28 | |||
29 | پربھو شیٹی مانکپا | جنتادل (ایس) | 1529 |
30 | لکشمی بائی شنکراپا | کانگریس | 1130 |
31 | ہنمت کودے | کانگریس | 1323 |
32 | |||
33 | شبنم جبین | عام آدمی پارٹی | 1089 |
34 | سریکھا | کانگریس | 1011 |
35 | سیمن جوشی | کانگریس | 839 |
پارٹی کی بنیاد پر کامیاب امیدواروں کی تفصیل
- کانگریس 15
- جنتادل (ایس) 08
- بی جے پی 06
- ایم آئی ایم 02
- عام آدمی پارٹی 01