ریاستوں سےکرناٹک

مزدوروں اور چھوٹے کاروباریوں کو معاشی مدد دینے حکومت سے ویلفیئرپارٹی نے کیا مطالبہ

بنگلورو: 28/اپریل (پی آر) کوویڈ کی روک تھام کیلئے ریاستی حکومت نے ریاست بھر میں 14 دنوں کا لاک ڈائون جاری کیاہے ،اُس سے مزدور پیشہ لوگوں کی زندگی پر منفی اثرات پڑرہے ہیں۔اس بات کااظہار ویلفیئر پارٹی آف انڈیاکے ریاستی صدر نائب صدر شری کانت سالیان نے کیاہے۔

انہوں نے اس سلسلے میں اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ کوویڈ کے تعلق سے ماہرین کی سفارشات کو رد کرتے ہوئے ریاست کی فلاح وبہبودی کو نظراندازکرتے ہوئے ساری ریاست کو انتخابات میں جھونک دیاتھا،جس کی وجہ سے کورونا خطرناک مرحلے میں داخل ہواہے۔لیبر ڈیولپمنٹ بورڈ میں جن لوگوں نے اپنے ناموں کا اندراج کیاہے،انہیں حکومت کوویڈ کے لاک ڈائون کے موقع پر2000 روپئے فی ہفتے کے حساب سے 8 ہزار روپئے ماہانہ اگلے تین مہینوں تک جاری کرےاورپچھلے سال کوویڈ سے متاثرہ افراد کو فی کس5ہزار دینے کا جو وعدہ ہواتھا اُس کی بھی رقم اب تک1لاکھ20 ہزار مزدوروں کو نہیں پہنچی ہےاور سرکاری سہولیات جیسے تعلیم،پینشین،شادی اور طبی علاج کیلئے جو عرضیاں دائرکرنی ہیں اُس کیلئے مزید تین مہینوں کی مہلت دی جائے۔

کوویڈکی دوسری لہرکے دوران پریشانی میں مبتلا بین الریاستی اور بین الاضلاع مزدوروں کے کھانے،قیام اور اگر وہ اپنے گھر واپس لوٹنا چاہتے ہیں توانہیں ٹکٹ کی سہولت فراہم کی جائے۔ نائب صدر سالیان نے مطالبہ کیاکہ معاشی بدحالی کا شکارمزدوروں کوکسی بھی طرح کا پیاکیج جاری کئے بغیر اسپتالوں میں آکسیجن ،بیڈاور طبی سہولیات دئیے بغیر لاک ڈائون کااعلان کرنا افسوسناک بات ہے۔حکومت کو چاہیے کہ وہ اس سمت میں فوری طور پر اقدامات اٹھائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!