خبریںقومی

صحافی صدیق کپن کے ساتھ غیر انسانی اور بے رحمانہ سلوک بند کری‏‏‏ں اور فوری رہا کریں: ایس ڈی پی آئی

نئی دہلی: 28/اپریل (پی آر) سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) کے قومی صدر ایم کے فیضی نے اتر پردیش حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کیرلا کے صحافی صدیق کپن کے ساتھ غیر انسانی اور بے رحمانہ سلوک کو بند کرے۔ صدیق کپن کو چھ ماہ قبل اتر پردیش حکومت نے اس وقت گرفتار کیا تھا جب وہ نچلی ذات کی جوان لڑکی کے متاثرہ خاندان سے ملنے کیلئے ہاتھرس جارہے تھے جس پر اونچی ذات کے نوجوانوں نے اجتماعی زیادی کی تھی اور اس کا قتل کیا تھا۔ صدیق جو اس وقت سے متھورا جیل میں بند ہیں، چند دن قبل وہ کوویڈ 19سے متاثر ہوئے اور انہیں متھورا کے ایم میڈیکل کالج اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

صدیق کپن کی اہلیہ نے بتایا ہے کہ انہیں زنجیروں سے بیڈ پر باندھ دیاگیا ہے اور انہیں بیت الخلاء جانے کی اجازت بھی نہیں ہے۔ جیل میں گرنے کے بعد ہونے والی چوٹوں کا علاج بھی نہیں ہوا ہے اور اسے کھانے پینے میں مشکل پیش آرہی ہے۔ اسپتال میں حکام کے ذریعہ صدیق کپن کے ساتھ جس طرح کا سلوک کیا جارہا ہے وہ ظالمانہ، گھناؤنا، غیر انسانی اور وحشیانہ ہے اور تمام انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ موجود اسپتال میں ان کی جان کو خطر ہ ہے۔

ایس ڈی پی آئی قومی صدر ایم کے فیضی نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ صدیق کپن کو فوری طور پر متھورا کے ایم میڈیکل کالج سے دہلی کے ایمس یا صفدر جنگ اسپتال منتقل کیا جائے۔ ان کے مناسب طبی علاج کو یقینی بنایا جائے اور ان کی زندگی بچائی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!