انتقال پُرملال

بسواکلیان: الحاج عبدالقادر صاحب کا انتقال پُرملال

بسواکلیان: ,25/اپریل (کے ایس) ممتاز سوشل ورکر بسواکلیان ظہور احمد انصاری کے والد جناب الحاج عبدالقادر صاحب ولد الحاج محمد حنیف صاحب مرحوم بہ عمر 80 کا گلبرگہ میں انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ الحاج امتیاز احمد مرحوم کے داماد نے پڑ ھائی، گلبر گہ میں ہی تدفین میں عمل آئی۔

پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ آٹھ لڑکے ایک لڑکی شامل ہیں، فرزندانِ میں توقیر احمد، ظہور احمد، عبدالحکیم گاڈگفٹ کلاتھ اسٹور،عادل ارشد اور ڈاکٹر منان ہیں۔ مرحوم ملنسار وخوش مزاج اور پنچ وقتہ نماز کے پابند سلاسل تھے۔ایک عرصہ سے علیل تھے۔ عوام کے ساتھ دلی ہمدردی، انکساری، رواداری انکی فطرت میں موجود تھی۔ محکمہ تعلقہ پنچایت و پی ڈبلیو ڈی وہ دیگر ڈپارٹمنٹ میں بحیثیت ایف ڈی سی کے خدمات انجام دیتے تھے۔

انکے انتقال کے بعد اہلیان بسواکلیان میر اقبال علی، میر تحسین علی جمعداررکن وقف بورڈ ریاست کرناٹک، میر وارث علی سابقہ بی ڈی اے چیرمین،خواجہ سرتاج الدین سینئر صحافی،خلیل احمد گوبرے،مقیم الدین باگ مشہور و معروف نعت خاں،مرزا قاسم بیگ کانگریس لیڈر،میر فرخندہ علی امام و خطیب جامع مسجد بسواکلیان،خواجہ معین الدین پیش امام (کلیف)،ڈاکٹر وسیع الدین گھوڑواڑی،خواجہ معراج الدین حال مقیم حیدرآباد سوشل ورکر،مقبول احمد بھوسگے،مجاہد پاشاہ قریشی،جناب مولوی عباس عثمانی،اور دیگر معززین شہر نے مرحوم کی مغفرت اور متعلقین کو صبر کی تلقین دی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِرحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔آمین!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!