اترپردیشریاستوں سے

بحران کے وقت عوام سے جھوٹ بولنے کی کیا سزا ہونی چاہیے: پرینکا گاندھی

پرینکا گاندھی نے ٹوئٹ کے ساتھ وزیراعلیٰ یوگی کے آکسیجن کے سلسلے میں دیئے گئے بیان کے علاوہ آکسیجن پلانٹ کے سلسلے میں اسپتالوں میں بدحالی سے متعلق خبروں کی کٹنگ بھی پوسٹ کی ہے۔

لکھنؤ: آکسیجن کی مکمل ذخیرہ اندوزی کے یوپی حکومت کے دعوے کا مذاق اڑاتے ہوئے کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا کہ بحران کی اس گھڑی میں عوام سے جھوٹ بولنے کی کیا سزا ہونی چاہیے۔ پرینکا واڈرا نے اتوار کے روز ٹوئٹ کیا، ’اس بحران کے وقت عوام سے جھوٹ بولنے کی سزا کیا ہونی چاہیے۔ ذرا خود کو ان مریضوں کی جگہ رکھ کر دیکھیے جنھیں کہا جاتا ہے کہ آکسیجن کی کمی کی وجہ سے ایڈمٹ نہیں کیا جائے گا۔ آکسیجن کم ہے مریض لے جاؤ۔ بے حس حکومت ہی اس طرح کا بیان دے گی‘۔

انہوں نے ٹوئٹ کے ساتھ وزیراعلیٰ یوگی کے آکسیجن کے سلسلے میں دیئے گئے بیان کے علاوہ آکسیجن پلانٹ کے سلسلے میں اسپتالوں میں بدحالی سے متعلق خبروں کی کٹنگ بھی پوسٹ کی ہے۔ غور طلب ہے کہ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ ریاست میں آکسیجن اور زندگی بخش ریمڈیسیوِر انجیکشن کی کوئی کمی نہیں ہے اور اسپتالوں کو کووڈ مریضوں کو فوراً داخل کرنا چاہیے۔ ریاستی حکومت نے آکسیجن کی سپلائی کے لیے ہوائی خدمات کی بھی مدد لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!