سید ذوالفقارہاشمی کے انتقال پر محمدعبیداللہ خان اعظمی، ابوطالب رحمانی کا اظہارِتعزیت
بیدر: 25 /اپریل (اے ایس ایم) ملک کے ممتاز عالم دین مولانا محمد عبید اللہ خان اعظمی سابق رکن پارلیمنٹ نے اپنے ایک تعزیتی پیغام میں بیدر کے معروف سیاستداں سید ذوالفقار ہاشمی سابق رکن اسمبلی کے اچانک انتقال پر اپنے شدید رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی بے تھکان خدما ت و جدوجہد کو بھر پور خراج عقیدت پیش کیاہے۔ انہوں نے اپنے پیغام تعزیت میں کہا ہے کہ جناب ہاشمی مذہبی و سیاسی بصیرت رکھنے والی شخصیت تھے اور قوم وملت کیلئے مرمٹنے والے قائد قوم تھے۔ ان کا انتقال قوم و ملت کاعظیم نقصان ہے۔میرے اور جناب سید ذوالفقار ہاشمی کے درمیان اچھے مراسم تھے۔ اللہ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام عطافرمائے۔اور جمیع لواحقین کو صبر جمیل عطافرمائے۔
مولاناابو طالب رحمانی جنرل سکریٹری کل ہند مسلم پرسنل لا بورڈ نے اپنے تعزیتی بیان میں جناب سید ذوالفقار ہاشمی کے انتقال پر ملال پر اپنے شدید رنج و ملال کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے مرحوم کے ساتھ قریب سے رہ کر ان کی انداز کا رکردگی کو دیکھا ہے کہ مرحوم ایک باصلاحیت جرأت مند انسان تھے۔مرحوم جناب سید ذوالفقار ہاشمی نے مسائل کی یکسوئی کیلئے ایوانوں سے بھی ٹکرانے سے بھی کبھی پیچھے نہیں ہٹے۔ان کے انتقال سے جو خلاء پیدا ہوا ہے اُس کا پر ہوناناممکن ہے۔ انہوں نے دعاکی ہے کہ اللہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اچھے سے اچھا مقام عطا فرمائے۔جمیع پسماندگان کوصبر جمیل عطافرمائے۔