ضلع بیدر سے

سید ذوالفقارہاشمی: ضلع بیدرایک بیباک سیاستداں اور ہمدرد قوم و ملت سے محروم

بیدر: 25 /اپریل (اے ایس ایم) مجاہد قوم و ملت جناب سید ذوالفقار ھاشمی سابق ایم ایل اے جنہوں نے صرف ستائیس 27 سال کی کم عمری میں بہوجن سماج پارٹی کے ٹکٹ پر بیدر میں 1994 عیسوی میں واضح اکثریت کے ساتھ منتخب ہوئے تھے بعد میں جنتادل یس اور کانگریس پارٹی میں بھی اپنے سیاسی خدمات سے وابستہ تھے اور قومی جذبہ کے ساتھ سادات ہونے کی وجہ سے مذہبی رواداری بھی بیحد تھی اور بلا لحاظ ملت و مسلک فلاحی سیاسی اور دینی و مذہبی خدمات سے قوم و ملت کی خدمت انجام دی خصوصا مساجد اور بزرگان دین کی بارگاہوں کی آباد کاری اور ان کے اراضی کے مسائل میں بہت خاص دلچسپی سے بہترین خدمات کا انجام دئے۔اس طرح کے ملی قومی مذہبی قائد کے جدائی نے ایک ایسا خلاء پیدا کیا کہ اس کا نعم البدل مستقبل قریب میں ممکن نہیں۔

ایسے بیباک قائد کی تعزیت میں ان کے برادر اصغر حافظ سید عمر ھاشمی صاحب بانی جامعہ ہاشمیہ بیدر،حضرت مولانا مفتی محمد خواجہ معین الدین صاحب بانی و مہتمم معھد انوار القرآن بیدر،حضرت مولانا مفتی سیدسراج الدین نظامی صاحب بانی و مہتمم روضہ مشن اسکول بیدر،حضرت مولانا حافظ محمد فیاض الدین نظامی صدر نائب قاضی و خطیب جامع مسجد بیدر، مولانا حافظ محمد جاوید نظامی امام و خطیب موتی مسجد بیدر اورمولانا محمد مجیب الرحمن نظامی مدرس غوثیہ عربک اسکول علی کیڑھ بیدر، مولوی حافظ محمدمقبول حسین نظامی صاحب ان تمام علمائے نظامیین نے اپنے قیمتی تأثرات پیش کرتے ہوئے تعزیت پیش کی اور مرحوم کے حق میں دعائے مغفرت اور بلندی درجات کی۔

خصوصا جناب سید ذوالفقار ھاشمی صاحب کی علمائے نظامیین سے محبت کا اظہار کرتے تھے اور یہ بات قابل تذکرہ ہے کہ مرحوم جامعہ نظامیہ سے ہونے والے تجوید و قرأت حضرت امام عاصم کوفی رحمۃاللہ علیہ کے امتحان میں بھی کامیابی حاصل کی تھی-جامعہ نظامیہ کے علمائے کرام سے الفت و محبت حد درجہ تھی اور بیدر میں موجود علمائے نظامیین کا خاص طور پر خیال کرتے اور ہر موڑ پر ان کی مدد کیا کرتے تھے ان کی جدائی سے کافی نقصان ہوا اور ہمیشہ رہنے والی یادوں کو وہ ہمارے درمیان چھوڑ کے راہی دار بقا ہوئے۔اللہ تبارک و تعالیٰ کی بارگاہِ بیکس پناہ میں دعا ہے کہ اللہ تعالی ھاشمی صاحب کے خدمات و حسنات کو قبول فرمائے اور ان کے صغیرہ کبیرہ گناہوں کو معاف فرما کر ان کے برزخی احوال میں آسانی عطا فرمائے اور ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے والدہ،اہلیہ و جمیع پسماندگان کوصبر جمیل عطا فرمائے۔آمین ثم آمین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!