ضلع بیدر سے

بیدر بلدیہ انتخابات میں MIM کے اُمیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنانے عبدالصمد منجووالا کی اپیل

بیدر: 25 /اپریل (اے ایس ایم) محمد عبدالصمد منجو والا سابق صدر مجلس ضلع و بیدر نے اپنے ایک صحافتی بیان میں شہریان بیدر کے معزز رائے دہندوں سے خصوصی گذارش ہیکہ بیدر کے جن وارڈس سے ایم آئی یم کے امیدوار میدان انتخاب میں موجود ہیں وہاں سے اُن امیدواروں کو اپنا قیمتی ووٹ دیکر بھاری اکثریت سے کامیاب کریں۔

شہر کی عوام بخوبی جانتی ہے کہ ہر ملی و سماجی وسیاسی مسئلہ پر مجلس کے علاوہ کسی سیاسی پارٹی یا لیڈر نے آواز نہیں اُٹھائی۔ مجلس اتحاد المسلمین اور اس کے قائدین ہمیشہ اور ہر وقت عوامی مسائل سے جڑے رہتے ہیں اور ہر مسئلہ پر ہروقت نمائندگی کرتے ہوئے مسائل کے حل کیلئے کوشاں رہتے ہیں آج تک آپ نے تمام پارٹیوں کو ووٹ دیا ہے اورآزمایا ہے۔ یہ لوگ آپ کے ووٹ لیکر جیتنے کے بعد آپ سے اور آپ کے مسائل سے دور ہوجاتے ہیں اس لئے آپ تمام بزرگوں نوجوانوں،ماؤں اور بہنو سے ادبا التماس ہیکہ اس مرتبہ آپ ہم آئی یم کے حق میں اپنے ووٹ کا استعمال کیجئے۔ جو آپ کی حقیقی معنوں میں ہمدرد جماعت ہے۔

جس کے قائدین نقیب ملت الحاج بیرسٹر اسد الدین اویسی اور حبیب ملت جناب اکبر الدین اویسی ایوان پارلیمنٹ اور ایوان اسمبلی میں ملت کی بھر پور نمائندگی کرتے ہیں۔ آپ لوگوں نے دیکھا کہ یہاں ایوان بلدیہ میں بھی ہر عوامی مسئلہ پر یم آئی یم نے آواز اُٹھائی ہے، ہم وعدہ کرتے ہیں کہ اگر اس الیکشن میں مجلس کو استحکام ملتاہے تو وہ تمام سہولتیں اور فائدے جو بلدیہ سے ملتے ہیں زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کی امکان بھر کوشش کریں گے اور ہم جھوٹے وعدوں پر نہیں بلکہ کام کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔ آپ لوگ یم آئی یم کا ساتھ دیجئے اور پتنگ کے نشان پر بٹن دباکر مجلسی امیدواروں کو کامیاب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!