ہندوستان میں کورونا کے 3,49,691 نئے کیسز، 2767 اموات
نئی دہلی: مرکزی وزارت صحت کے مطابق ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 349691 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی، اس دوران 2767 مریضوں کی موت ہو گئی جبکہ 217113 افراد نے شفایابی حاصل کر لی۔
ہندوستان میں اب تک مجموعی طور پر 16960172 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، جبکہ 14085110 افراد شفایابی حاصل کر چکے ہیں۔ مجموعی طور پر 192311 لوگوں کی موت ہو چکی ہے اور فی الحال 2682751 کیسز فعال ہیں۔ ملک میں تاحال 140915417 افراد ٹیکہ لگوا چکے ہیں۔