ضلع بیدر سے

سیدذولفقارہاشمی کا انتقال ناقابل تلافی خسارہ: جمعیت علماء بیدر کا اظہارِ تعزیت

بیدر: 22/اپریل (اے ایس ایم) مفتی غلام یزدانی اشاعتی صدر جمعیت علماء بیدراور مولانا محمدتصدق ندوی جنرل سیکریٹری نے سید ذولفقار ہاشمی سابق رکن اسمبلی بیدر کے سانحہ ارتحال پرشدید رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی بیان میں فرمایا کہ ہاشمی صاحب ایک زندہ دل،دوراندیش،ہمدرد،نیڈر،بے باک، جرأ ت مندحق گو،خوش مزاج ملنسار،مخلص قائد تھے،قوم وملت کے مسائل کی یکسوئی کے لئے حکومت وقت سے بے باکانہ نمائندگی کرتے تھے،تقریری میدان کے شہ سوار تھے جب تقریر کرتے تو مخالفین حواس باختہ ہوجاتے تھے، اہلیان بیدر آپکے کارہائے نمایاں تادیر یاد رکھیں گے،جمعیت علماء ہند سے دلی وابستگی رکھتے تھے اور جمعیت علماء بیدرکے پروگراموں میں اہتمام سے شریک ہوتے تھے۔

NRC,NPR کی مخالفت میں جمعیت علماء بیدرکے زیر اہتمام احتجاجی جلوس نکالنے کے لئے سب سے پہلے تائید جناب سید ذولفقار ہاشمی نے کی تھی اور طبیعت کی ناسازگی کے باوجود آخر تک اس جلوس میں شریک رہے اوراس موقع پر بے باکانہ تقریرکی اورڈی سی کو میمورینڈم پیش کیا،پورے بیدرضلع میں جمعیت علماء بیدرکے پلیٹ فارم سے سب سے پہلاکامیاب اور پُر امن تاریخی احتجاجی جلوس تھا،اب وہ ہمارے درمیان رہے رہے لیکن ان کی خدمات کو ہمیشہ یادرکھا جائے گا،اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے،جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے،اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!