انتقال پُرملالضلع بیدر سے

بیدر ضلع کے بے باک لیڈر، سابق ایم ایل اے سید ذوالفقار ہاشمی کا انتقال پُرملال

بیدر: 20/اپریل (اے این این) یہ خبر انتہائی دُکھ کے ساتھ پڑھی جائیگی کہ بیدر ضلع کے بے باک لیڈر جناب سید ذوالفقار ہاشمی سابق رکن اسمبلی بیدر آج 4:15 بجے صبح اللہ کو پیارے ہوگئے۔ حیدرآباد کے ایک خانگی دواخانہ میں انتقال ہوا ہے۔ إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ

اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی سے اعلی مقام عطا فرمائے، مرحوم کےدرجات کو بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین ثمہ آمین! مرحوم کی نماز جنازہ آج 20/اپریل 2021 بعد نماز ظہر جامع مسجد بیدر میں ادا کی جائے گی اور تدفین بیدر میں ان کے آبائی قبرستان میں عمل میں آئےگی۔

بچھڑا کچھ اس ادا سے کی رُت ہی بدل گئی
ایک شخص سارے شہر کو ویران کرگیا

بتایاجاتا ہے کہ وہ ڈائلیسس پرتھے اور اسی بیماری میں چل بسے۔ یاد رہے سید ذوالفقار ہاشمی 1994 میں بیدر سے بہوجن سماج پارٹی کے امیدوار کے طور پر مقابلہ کیا تھا، اور جیت حاصل کی تھی، ایک واحد ایسا شخص جو اپنی پوری زندگی اردو کی بقاء لیے کام کیا، یہاں تک کے انھوں نے کرناٹک کی اسمبلی میں حلف بھی اُردو میں ہی لیا تھا۔

ہاشمی کا شمار کرناٹک کے نامور سیاسی قائدین میں ہوتا ہے، ان کے انتقال سے بیدر ضلع کے عوام میں غم کی لہر ہے۔ ذوالفقارہاشمی ہمیشہ قوم وملت کے مفاد میں حکومت وقت کے ساتھ مقابلہ کرتے رہے۔ انہوں نے سی اے اے، این آر سی، تحفظ شریعت، بابری مسجد شہید جیسے واقعات میں بڑھ چڑھ کر حکومت کے خلاف احتجاج کیا تھا اور قوم کی رہبری و رہنمائی کی تھی۔

یہاں اس بات کا تذکرہ بھی ضروری ہے کہ وہ ضلع بیدر کی سرزمین پر دلت-مسلم یکتا کی بنیاد رکھنے والے اور سماج کے بچھڑے طبقات میں بھی ہر دلعزیز قائد کی حیثیت سے اپنی منفرد شناخت رکھتے تھے۔ آج بیدر ضلع کی عوام قوم کے بےلوث، بےباک قائد سے محروم ہو گئے ہیں۔

اظہارِ تعزیت

سید محبوب علی صدر آلامین ضلع کمیٹی بیدر و متولی بارگاہ حضرت سید سالار مخدوم حُسینی چٹگوپہ نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ سید ذلفقار ہاشمی صاحب سابق رُکن اسمبلی کا انتقال ہونا ضلع بیدر کے مسلمانوں کا عظیم نقصان ہے اور اِن کی کمی ایک عرصہ تک محسوس کی جائے گی. مرحوم سے میرے دیرینہ تعلقات تھے اور میرے ہم وطن بھی تھے۔
میں اللہ سے دعا کرتا ہوں کے اللہ مرحوم کی مغفرت فرما کر جنت الفردوس میں میں اعلی سے اعلی مقام عطا فرمائے۔ آمین..

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!