گلبرگہ کے ممتاز تاجر محمدعبدالکریم ماموں پوری کی زوجہ محترمہ کا انتقال
گلبرگہ: 19/اپریل (ایچ ایس) اطلاعات کے مطابق گلبرگہ کے ممتاز تاجر محمد عبدالکریم ماموں پوری کی زوجہ محترمہ سیدہ کنیز فاطمہ کا آج صبح مختصر سی علالت کے بعد بعمر 55سال انتقال ہوگیا۔ مرحومہ کے پسماندگان میں ڈاکٹر آصف علی ماموں پوری، سلمہ فاطمہ اور یاسمین فاطمہ شامل ہیں۔ مرحومہسید غلام حسین مرحوم سابق صدر مسجد سنگ تراش واڑی کی صاحب زادی اور شہر گلبرگہ کی معروف شخصیت حرکیاتی سیاسی قائد جناب سید مظہر حسین نیشنل گروپ آف کمپنیز اور سید ذاکر حسین صدر مسجد سنگ تراش واڑی گلبرہ کی ہمشیرہ ہیں۔ سیدہ کنیز فاطمہ کی نماز جنازہ بعد نماز عصر ادا کی کی گئی اور تدفین ڈنکا قبرستان، پائین روڈ، گلبرگہ میں عمل میں لائی گئی۔