علاقہ کلیان کرناٹککرناٹک کے اضلاع سے

سید تنویر ہاشمی دوبارہ امیر جماعت اسلامی ہند، شہر گلبرگہ مقرر

محمد سجادسیڑم کے لئے اور رفیق احمد شاہ آباد کے امیر مقامی منتخب

گلبرگہ: 19/اپریل (ایچ ایس) عبدالقدوس میڈیا کو آر ڈینیٹر جماعت اسلامی ہند، گلبرگہ کے پریس نوٹ کے بموجب امیر جماعت اسلامی ہند جناب سید سعادت اللہ حسینی نے جماعت کی چار سالہ میقات کے دوسرے دوسالہ معیاد کے لئے  ضلع گلبرگہ کی جماعتوں کے لئے مقامی ارکان کی رائے اور مصالح جماعت کو پیش نظر رکھتے ہوئے مقامی امراء کا تقرر فرمایا ہے۔ جس کی تفصیل اس طرح سے ہے۔ شہر گلبرگہ کی مقامی جماعت کے لئے موجودہ امیر مقامی انجنیر سید تنویر ہاشمی کا دوبارہ تقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح سے سیڑم کے امیر مقامی کی حیثیت سے جناب محمد سجاد صاحب اور شاہ آباد کی مقامی جماعت کے امیر کی حیثیت سے جناب رفیق احمد صاحب کا دوبارہ تقرر عمل میں آیا ہے۔ اپنے دوبارہ تقرر پر سید تنویر ہاشمی نے رفقائے جماعت سے تعاون اور ان کی راہیں آسان ہونے کے لئے دعاووں کی خواہش کی ہے۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!