پرلی: ایس آئی او، جماعت اسلامی کی جانب سے عطیہ خون کیمپ کا انعقاد
پرلی: 10/اپریل (ایس ایم) مہاراشٹرا میں خون کی کمی ہے جس کے باز دفتر جماعت اسلامی ہند آزاد نگر پرلی ویجناتھ پر عطیہ خون کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس کیمپ میں صدر حلقہ ایس آئی او مہاراشٹرا ساوتھ سلمان خان بھی موجود تھے۔ اس عطیہ خون کیمپ میں طلباء ونوجواں کی بڑی تعداد نے اپنا خون دیا۔
اس موقع پر سلمان خان صاحب نے کہاکہ ایس آئی او پورے مہاراشٹرا میں مختلف مقامات پر اس طرح کے پروگرام کا انعقاد کررہی ہے۔ انہوں نے قرآن کی آیت کے تناظر میں کہا کہ کسی ایک انسان کی جان بچانا گویا کے ساری انسانیت کی جان بچانے کے برابر ہے ریاست مہاراشٹرا کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے بھی عوام سے یہ اپیل کی ہے کہ وہ اپنا خون لوگوں کی جان بچانے کے لئے دیں۔
اس موقع پر طلباء ونوجوانوں نے 50 سے زائد لوگوں نےخون دیا اس موقع پر موجود مولانا شکیل, سابقہ نگر سیوک باجی راو بھیا, نگر سیوک عزیز کچی ,ایم آی ایم شہر صدر اکبر کچی ,ناظم ضلع بیڑ جماعت اسلامی ہند ,افتخار سر امیرمقامی جماعت اسلامی ہند پرلی ,ایم پی جے ضلع صدر سید سبات علی , ایس آی او پرلی کے صدر جنید شیخ, ودیگر ممبران و ذمہ داران بھی موجود تھے