تازہ خبریں

اپنے ملک کے باشندوں کو خطرے میں ڈال کر ویکسین ایکسپورٹ کیا صحیح ہے!: راہل گاندھی

ہندوستان کی طرف سے دنیا کے متعدد ممالک کو ویکسین بھیجے جانے پر کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے سوال اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا پوچھا کہ آیا اپنے ملک کے باشندوں کو خطرے میں ڈال کر ویکسین کا ایکسپورٹ صحیح ہے! راہل گاندھی نے ٹوئٹر پر لکھا، ’’بڑھتے کورونا بحران میں ویکسین کی قلت ایک انتہائی گمبھیر مسئلہ ہے، تہوار نہیں۔ اپنے ملک کے لوگوں کو خظرے ڈال کر ویکسین ایکسپورٹ کرنا کیا صحیح ہے۔ مرکزی حکومت تمام ریاستوں کو بلاتفریق مدد کرے۔ ہم سب کو مل کر اس وبا کو ہرانا ہوگا۔‘‘

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!