تلنگانہ: پرائیوٹ اسکول ٹیچرس کو ماہانہ امدادی رقم حکومت فراہم کرے گی، CM چندرشیکھرراو نے کیا اعلان
حیدرآباد: 8/اپریل- چیف منسٹر تلنگانہ چندرشیکھرراو نے آج ایک اہم فیصلہ لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر ریاست میں تعلیمی ادارے عارضی طور پر بند کردیئے گئے ہیں جس کی وجہ سے خانگی اسکولوں میں کام کرنے والے اساتذہ اور عملہ پریشان ہیں۔
چیف منسٹر نے کہا کہ ریاست کے خانگی اسکولوں کے اساتذہ اور عملہ کو ماہانہ 2 ہزار روپے اور 25 کلو چاول حکومت فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ خانگی اسکولوں کے اساتذہ اور عملہ اپنے بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات کے ساتھ ضلع کلکٹر کو درخواست داخل کریں۔ جس پر ان کی مدد کی جائے گی۔