ضلع بیدر سے

ہمناآباد میں سید شاہ قطب الدین بخاری بت شکن کے عرس شریف کا کامیاب انصرام

ہمناآباد: 8/اپریل (ایس آر) ہمناآباد محلہ کُفر توڑ میں حضرت سید شاہ قطب الدین حسنی الحُسینی قادری چشتی بخاری (المعروف بت شکنؒ) کے عرس شریف بصد عقیدت واحترام سے منایا گیا،24شعبان المعظم مطابق7اپریل بروز چہارشنبہ نماز عصر سے قبل بمکان نعمت اللہ محمد بابر (دروبھائی) کے مکان سے جلوس صندل مبارک برآمد ہو کر محلہ خواجہ غریب نواز سے گشت کرتا ہوا درگاہ شریف پہنچا، بعد نماز عصر جانشین و متولی حضرت سید شاہ حُسین حُسینی قادری چشتی بخاری المعروف سید پاشاہ حُسینی صاحب قبلہ نے صاحبزادہ سید سدیم جذلان حُسینی المعروف جرار بابا کے ہمراہ مراسم صندل مالی انجام دئیے،بعد ازاں سلام وفاتحہ خوانی عمل میں آئی۔ 25شعبان المعظم مطابق 8اپریل بروز جمعرات کو بعد نماز عشاء محفل چراغاں منعقد کی گئی۔

عُرس شریف کے موقع پر حضرت سید شاہ حُسین حُسینی قادری چشتی بخاری(المعروف سید پاشاہ حُسینی صاحب قبلہ) نے تمام معزز مہمانوں اور مریدین ومعتقدین کی شالپوشی وگُلپوشی فرمائی۔اس عُرس شریف میں عبدالقیوم صاحب بندہ نوازی گلبرگہ،پیر طریقت حضرت سید شاہ مرتضیٰ قادری المعروف سنجربابااجمیری الجیلی،مولانا خواجہ معین الدین بخاری بیدر،محمد صابربھائی،محمد فیاض الدین برہان پوری، محمد مصطفی قادری حیدرآباد، محمد ریحان، محمدمنصور احمد،محمد مکرم جاہ، محمد ابراہیم قادری صاحب، سید شکیل احمد صابری، محمد اعجازاحمد قادری، حافظ عبدالمجید،حافظ محمد غوث،مولانا محمد ادریس مشاہدی، مولانا بشیر الدین نظامی، محمد مستان لیڈر،محمد خالد،محمد آصف اقبال کے علاوہ بیدر،گلبرگہ،رائچور،محبوب نگر،حیدرآباد،ظہیرآباد سے کثیر تعداد میں مریدین و معتقدین نے شرکت فرمائی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!