ضلع بیدر سے

چٹگوپہ: جامعہ نورالاسلام میں بجلی ٹرانسفارم نصب کرنے مالی تعاون کی اپیل

چٹگوپہ: 8/اپریل (ایس آر) جامعہ نور الاسلام چٹگوپہ کے مہتمم و بانی مولانا تصدوق ندوی نے ایک صحافتی بیان جاری کرتے ہوئے اُمت مسلمہ سے دردمندانہ اپیل کرتے ہوئے کہا کے جامعہ نور الاسلام چٹگوپہ ضلع بیدر کرناٹک کا ایک معروف وبا اعتمادو با فیض ادارہ ہے جسکی خدمات ہر فرد پر عیاں ہیں،ادارہ شہر سے دور جنگل میں واقع ہے جہاں چارو ں طرف زراعتی زمین ہے،حکومت کرناٹک نے چند ماہ قبل کسانوں کو زراعت کے لئے 24 گھنٹوں میں صرف 6 گھنٹے بجلی سربراہی کرنے کا حکم جاری کیا ہے جسکی وجہ سے کسانوں کو کافی دشواریاں پیش آرہی ہیں اور جامعہ نور الاسلام چٹگوپہ بھی اسی زد میں آگیا ہے،8 ماہ سے ادارہ میں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے کئی مسائل اور پریشانیاں در پیش آرہی ہیں۔

رمضان مبارک کی آمد ہے،ادارہ کی مسجد میں پہلے عشرہ میں نماز تراویح میں 6 دن میں قرآن پاک مکمل کیا جاتا ہے،جہاں سینکڑوں مسلمان دور دراز مقامات سے نمازو تراویح پڑھنے کے لئے آتے ہیں،یہ بڑا روح پرور منظر ہوتا ہے، اگر بجلی نہ ہوتو شدید گرما میں مصلیوں کے لئے بڑی زحمت ہے اور بعد رمضان طلباء کا قیام بھی ناممکن ہے، بجلی کی ہمہ وقت سربراہی کے لئے مقامی، ضلعی اورریاستی سطح پر نمائندگی کی گئی جسکا کوئی نتیجہ نہیں نکلا،اور یہ کہا گیا کہ ہمہ وقتی بجلی کے لئے ذاتی ٹرانسفارم خریدکر لگالیا جائے،اسکے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے،جسکا تخمینہ ڈھائی لاکھ روپئے بتایا گیا ہے،یہ بات بھی عیاں ہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ایک سال سے مدارس مالیہ بحران سے دوچار ہیں،لہٰذا اہل خیر حضرات سے درخواست ہے کہ مہمان رسول ﷺ کے لئے بجلی کا انتظام فرمائیں۔

ادارہ میں بجلی ٹرانسفارم نصب کرنے کے لئے حسب استطاعت مالی تعاون فرمائیں،ادارہ تشریف لاکر بذات خود مشاہدہ فرمائیں،اللہ کی ذات سے قوی امید ہے جو مہمان رسول ﷺ کے گھر کو روشن کرے گا للہ اس کے قبر کے گڑھے کو روشن کرے گاقرآن پاک میں اللہ تعالی فرماتا ہیکہاِنَّ اللّٰہَ لَایُضِیْعُ اَجْرَالْمُحْسِنِیْنَ،بیشک اللہ تعالیٰ احسان کرنے والے کے اجر کو ضائع نہیں کرتاہے۔راست طور پر بنک کھاتے میں رقم جمع کرنے کے لئے اکاؤنٹ نمبر11131969407اسٹیٹ بنک آف انڈیاء شاخ چٹگوپہ،آئی ایف سی کوڈSBIN0004611اور بذریعہ فون پے اور گوگل پے سے رقم منتقل کرنے کے لئیے 9343296372نمبر کر منتقل کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!