کرناٹک: آج 6 بجے شام اسمبلی میں ہوگا فلور ٹیسٹ
شیو کمار کے ساتھ وزیر اعلیٰ کماراسوامی فلور ٹیسٹ کے لیے ایوان پہنچے
آج 6 بجے شام اسمبلی میں فلور ٹیسٹ ہونا ہے اور وزیر اعلیٰ کماراسوامی کی اسمبلی میں آمد ہو چکی ہے۔ صبح سے اسمبلی کی کارروائی چل رہی ہے لیکن کماراسوامی ایوان میں موجود نہیں تھے۔ وہ ڈی کے شیو کمار کے ساتھ ایوان میں پہنچے ہیں۔ اس دوران شیوکمار نے کہا کہ ہم دیکھیں گے کہ کس طرح دونوں آزاد اراکین اسمبلی ہمارے خلاف ہاتھ ملاتے ہیں۔