بیدر: محمد شارق عذیرنے 11سال کی عمر میں کیا مکمل قرآن مجید حفظ
بیدر: 3/اپریل (اے ایس ایم) طالب علم محمد شارق عذیرولد محمد لیاقت علی ساکن منہلی حال مقیم بیدر نے مدرسہ صدیقیہ حفظ القرآ ن نزد نئی کمان میں الحمدللہ ایک ہی نشست میں مکمل قرآن سنانے کی سعادت حاصل کی۔ماہر و تجربہ کار اساتذہ مفتی محبوب، حافظ کاظم، مولانا سہیل، حافظ عبدالطیف،مولانا عارف، حافظ وسیم ان تمام اساتذاہ کرام کی زیر نگرانی ۱۱سال کی عمر میں مکمل قرآن مجید حفظ کیاہے۔ دادا شبیر میاں و اہلیہ اور نانامعین الدین و اہلیہ اللہ تعالیٰ سے دعا کیا ہے کہ حافظ محمدشارق عذیر، ان کے والدین کو دین و دنیا میں کامیابی عطافرمائے۔اور اسی طرح آگے تعلیم کاسلسلہ جاری رکھنے کی توفیق دے۔ آمین۔