RSS اور BJP نے تمام اداروں پر قبضہ کرلیا ہے، عوامی تحریک ہی اس سے نجات کا واحد حل: راہل گاندھی
نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ہارورڈ کینیڈی اسکول کے نکولس برنس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان میں تمام اداروں پر بی جے پی اور آ ر ایس ایس قابض ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں آر ایس ایس نے تمام اداروں میں گھس پیٹھ کر لی ہے اور اب اس سے نجات کا واحد حل عوامی تحریک ہیں ۔یہ ایک اچھی بات ہے کہ دھیرے دھیرے عوامی تحریک زور پکڑ رہی ہیں ۔