خبریںقومی

ہار سامنے دیکھ کر چھاپے ڈلوانا BJP کا حربہ: راہل گاندھی

چنئی: کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے تمل ناڈو میں ڈی ایم کے سربراہ ایم کے اٹالن کے داماد کے ٹھکانوں پر انکم ٹیکس کے چھاپوں کے معاملہ میں بی جے پی حکومت نشانہ لگایا ہے۔ ایسے وقت میں چار ریاستوں میں انتخابات ہو رہے ہیں انہوں نے انکم ٹیکس افسران کی جانب سے کی جا رہی چھاپہ ماری کی ’ٹائمنگ‘ پر بھی سوال اٹھائے ہیں۔

کانگریس کے سابق سربراہ راہل گاندھی نے ٹوئٹر پر لکھا، ’’جب چناوی ہار کا خدشہ ہوتا ہے تو بی جے پی نظام حزب اختلاف پر چھاپے ڈلوانے کے لئے حربہ اختیار کرنے لگتا ہے۔‘‘

خیال رہے کہ چنئی میں ڈی ایم کے چیف ایم کے اسٹالن کے داماد سبریسن اور ان کے معاونین کے ٹھاکانوں پر سرچ آپریشن صبح آٹھ بجے شروع ہواٍ۔ محکمہ انکم ٹیکس کی جانب سے ڈی ایم کے نے اس ‘کارروائی’ کے خلاف الیکشن کمیشن سے شکایت کی ہے اور اسے ‘طاقت کا غلط استعمال’ قرار دیا ہے۔

تمل ناڈو کی حزب اختلاف کی جماعت ڈی ایم کے نے الیکشن کمیشن کو اپنی شکایت میں لکھا، ’’انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کے اہلکار اے آٗی اے ڈی ایم کے – بی جے پی کے انتخابی امکانات کو مدنظر رکھتے ہوئے کام کر رہے ہیں۔ محکمہ انکم ٹیکس نے جن مقامات پر تلاشی لی، ان میں چنئی شہر کے نواح میں نیل نگرائی میں ایک مکان بھی شامل ہے جہاں اسٹالن کی بیٹی سینتھامرائی اپنے شوہر سبریسن کے ساتھ رہتی ہیں۔ دوسری جانب محکمہ انکم ٹیکس کا کہنا ہے انہیں اطلاع موصول ہوئی تھی کہ انتخابی مہم کے لئے بڑے پیمانے پر رقومات کا ذخیرہ کیا گیا ہے۔

سبریسن ڈی ایم کے چیف اسٹالن کے اہم حکمت عملی اور مشیر ہیں۔ ڈی ایم کے سربراہ نے کہا کہ ریاست کے عوام ان کی پارٹی کو واضح مینڈیٹ دیں گے۔ اپنی بیٹی کے گھر پر چھاپے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسٹالن نے کہا، ’’میں ایم کے اسٹالن ہوں، یہ اسٹالن ایمرجنسی اور ’میسا‘ کا سامنا بھی کر چکا ہے۔ میں ان آئی ٹی چھاپوں سے نہیں ڈرتا۔ وزیر اعظم مودی کو معلوم ہونا چاہئے کہ ہم اے آئی اے ڈی ایم کے قائدین کی طرح نہیں ہیں جو ان کے سامنے سر بسجود ہو جاتے ہیں۔‘‘

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!