‘میں یہاں کا MLA ہوں اور میری اجازت کے بغیراس ایمبولینس کو کیوں سجایا گیا؟’: بسواکلیان MLA شرنو سلگر
بسواکلیان: 27/ستمبر (کے ایس) شرنوسلگر کی جانب سے ایک فوجی کی آرتھی لے جانے کے لئے تیار کی گئی ایمبولنس کو رکن اسمبلی، بسواکلیان شرنو سلگر نے سجائی ہوئی ایمبولنس کو بکھیر دیا جس کی وجہ سے بسواکلیان کی عوام میں غم اور تشویش کا اظہار کیا جارہاہے اور اس موقعہ پر مقامی عوام اُن سے اُلجھ پڑے۔
بتایا جاتا ہے کے ایک فوجی کی جو کشمیر کے بارڈر پر شہید ہوا تھا، اُسکی ارتھی لیکے جانے کے لئے تیار کی گئی تھی۔ جو دھرم سنگھ فاؤنڈیشن کی ایمبولینس کار تھی، جسکو شرنوں سلگر نے اس سجی ہوئی کار کو بِکھر دیا تھا۔ اور اس ایمبولینس کے ڈرائیور کو ڈانٹ ڈپٹ کرتے ہوئے اُسے کھری کھوٹی سُنائی۔ جس پر ڈرائیور نے بتایا کہ میں نے پرمیشن لے کر ہی ایمبولینس کو تیار کیا تھا میں کوئی غیر قانونی کام انجام نہیں دیا۔
شرنوں سلگر نے اس ایمبولینس ڈرائیور پر برس پڑے اور کہا کہ اس امبولینس کو سرکاری اسپتال کے باہر نکالو۔ ڈرائیور نے بتایا کہ وجئے سنگے ایم ایل سی آرہے ہیں آپ اُن سے کہئے، اسی دوران رکن قانون ساز کونسل وجئے سنگھ اور اُنکے حامیوں کی کثیر تعداد آپہنچی اور شرنوں سلگر پر ٹوٹ پڑے اور کہا کہ اس سجی ہوئی کار کو بکھرنے کی کیا ضرورت تھی۔
شرنو سلگر نے بتایا کہ میں یہاں کا ایم ایل اے ہوں اور میری بغیر اجازت کے ارتھی لے جانے کے لئے یہ ایمبولینس کیوں سجائی گئی؟ اس پر عوام کی جانب سے تشویش کرتے ہوئے غم و غصہ کا اظہار کیا تو وہ عوام سے ہی الجھ پڑے۔
یاد رہے گذشتہ دنوں بھی ایک ڈاکٹر کے ساتھ زبردستی تپرانت علاقہ میں وہاں جاکر ٹائم ختم ہونے کے باوجود یہاں کے ووٹروں کو ووٹ دالنے کے لئے رقم منتقلی کرنے کے معاملے میں ڈاکٹر برادر سے جھگڑ پڑے تھے اور اسکے نتیجے میں یہاں کا انکا بی جے پی کینڈیڈیٹ شکست سے دو چار ہوا۔ ان حالات کو دیکھتے ہوئے بسواکلیان کے عوام کو تشویش پائی جارہی ہے۔ اور یہ پوچھا جارہا ہے کہ شرنو سلگرایم ایل اے اور انکی اہلیہ ساویتری سلگر جو تحصیلدار ہیں، بسواکلیان تعلقہ کو اپنی جاگیر سمجھے بیٹھے ہیں جو انکے من اور اختیار میں ہے، وہ کرینگے؟