خبریںقومی

پلوامہ میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے مابین تصادم

پولیس ترجمان نے بتایا کہ جب سیکورٹی فورسز کے جوان کاک پورہ کی گھیرابندی کرکے ایک خاص علاقے کی جانب بڑھ رہے تھے تبھی وہاں چھپے ہوئے ملی ٹنٹوں نے خودکار ہتھیاروں سے فائرنگ شروع کر دی۔

سری نگر: جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے درمیان زبردست تصادم ہوا۔ یہ اطلاع پولیس کے ایک ترجمان نے جمعہ کے روز دی۔ انہوں نے بتایا کہ ملی ٹنٹوں کی موجودگی کے بارے میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ریاستی پولیس کے خصوصی آپریشن گروپ، سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) اور راشٹریہ رائفل (آر آر) نے جمعرات کی تاخیر شب پلوامہ کے کاک پورہ میں محاصرے اور تلاشی مہم کا آغاز کیا۔

انہوں نے بتایا کہ جب سیکورٹی فورسز کے جوان کاک پورہ کی گھیرابندی کرکے ایک خاص علاقے کی جانب بڑھ رہے تھے تبھی وہاں چھپے ہوئے ملی ٹنٹوں نے خودکار ہتھیاروں سے فائرنگ شروع کر دی۔ اس کے بعد سیکورٹی فورسز نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے گولیاں برسائیں۔

پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ بعد میں اندھیرے کی وجہ سے تلاشی مہم روک دی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ آج صبح جب سیکورٹی فورسز کے جوان ملی ٹنٹوں کی موجودگی والے علاقے کی جانب بڑھ رہے تھے، تو ملی ٹنٹوں نے فائرنگ شروع کردی۔ انہوں نے بتایا کہ حتمی اطلاع ملنے تک سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے مابین فائرنگ کا سلسلہ جاری تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!