انتقال پُرملال

مراٹھواڑہ کے بے باک صحافی، ماہرِتعلیم رفیع الدین رفیق کا انتقال پُرملال

کھام گاؤں: یکم اپریل (ڈبلیو این) اورنگ آباد سے آج شب یہ خبرغم آئی کہ مراٹھواڑہ کے بے باک وسینئر صحافی جناب رفیع الدین رفیع عمر50سال ساکن اورنگ آباد کا آج یکم اپریل کو شب سات بجے کے قریب اونگ آباد کے گھاٹی اسپتال میں دوران علاج انتقال ہوگیا ۔چند روز قبل انکے والد محترم اور اسکے بعد چچا کاانتقال ہونے کی وجہ سے رفیع الدین صاحب کافی گہرے صدمے میں تھے اوراسی دوران کل انھیں حرکت قلب کادورہ پڑاتھا جس کے بعد گھاٹی اسپتال میں داخل کیاگیاتھا ۔جہاں پرآج شب وہ انتقال کرگئے۔

وہ ممبئی سے شائع ہونے والے روزنامہ اردو ٹائمز کے لئے اورنگ آباد سے نمائندگی کرتے تھے انھوں نے بے باک وایماندار صحافی کی حیثیت سے اپنی علیحدہ شناخت بنائی تھی ۔تعلیمی کونسلر کی حیثیت سے مرحوم کی خدمات نا قابل فراموش ہیں۔ انکے پسماندگان میں اہلیہ‘تین لڑکے اور ایک لڑکی ہے۔اطلاع کے مطابق انکی تدفین آبائی شہر خلد آباد میں عمل میں آئے گی ۔ اللہ تعالیٰ سے دعاگو ہے کہ وہ مرحوم رفیع الدین رفیع کواپنے قرب و جوار میں جگہ دے اورلواحقین کو صبرجمیل دے ۔ آمین۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!