تازہ خبریں

اپریل کے مہینے میں 15 دن رہیں گے بینک بند!

اپریل ماہ میں بینک 15 دن کے لئے بند رہیں گے، یکم اپریل سے نئے مالی سال کا آغاز ہو رہا ہے، صرف مختلف تہواروں کی وجہ سے بینکوں میں 9 دن کی تعطیلات ہوں گی۔

اگلے ماہ اپریل میں بینکوں میں 15 روز کی تعطیلات ہوں گی۔ مالی سال 2021-22 (اپریل سے مارچ) میں یکم اپریل کو پہلا دن ہونے کی وجہ سے بینکوں میں تعطیل رہے گی، جبکہ اگلے روز گڈ فرائیڈے ہے (جمعہ) جس کی وجہ سے بینک 2 اپریل کو بھی بند رہیں گے۔ اس کے بعد 4 اپریل کو اتوار اور 5 اپریل کو بابو جگجیون رام کی جینتی ہے جس کے سبب سبھی بینکوں میں تعطیل رہے گی۔

6 اپریل کو تمل ناڈو میں اسمبلی انتخابات ہیں جس کے باعث بینکوں میں چھٹی ہوگی۔ مزید یہ کہ 10 اپریل کو مہینے کا دوسرا ہفتہ اور 11 اپریل کو اتوار کی وجہ سے بینک بند رہیں گے۔ اس کے بعد، گڈی پڈوا / تلگو کا نئے سال کے دن / یوگاڈی فیسٹیول کی وجہ سے بینکوں میں 13 اپریل کو تعطیل ہوگی۔

اگلے روز 14 اپریل ہے اور بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کا یوم پیدائش ہے ساتھ ہی تمل نئے سال کا دن / وشو / بیجو فیسٹیول / چروبا / بوہاگ اور بیہو کی وجہ سے بینکوں میں چھٹی رہے گی۔ وہیں 15 اپریل کو ہماچل ڈے / بنگالی نئے سال کا دن، بوہاگ بیہو اور سرہول کی تعطیل رہے گی ہے۔ وہیں 16 اپریل کو بوہاگ بیہو اور 18 اپریل کو اتوار ہے۔ مزید 21 اپریل کو رام نومی ہے جس کی وجہ بینکوں میں چھٹی رہے گی۔ پھر 24 اپریل کو ماہ کا چوتھا ہفتہ اور 25 تاریخ کو اتوار کی وجہ سے بینکوں میں کوئی کام نہیں ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!