کرناٹک اردو اکادمی نے کیلنڈر-2021 اوراُردو قلمکاروں کو جاری کی امدادی رقم
بنگلورو: 29/مارچ (پی آر) کرناٹک اردو اکادمی کے کیلنڈر کا رسمِ اجراء بروز جمعرات 4 مارچ 2021 بدست عالیجناب شری شریمنت بالا صاحب پاٹل، عزت مآب وزیر اقلیتی بہبود، حکومتِ کرناٹک کے عمل میں آیا تھا اور اسی کے ساتھ ہر بار کی طرح امسال بھی تمام ادباء و شعراء اور فنکاروں کو کیلنڈر بھیجے جا چکا ہیں۔الحمد اللہ کئی احباب تک یہ کلینڈر پہنچ بھی چکا ہے اور بقایا تک بھی جلد از جلد ¾کلینڈر پہنچ جائیں گے۔ اگر کسی کو کلینڈر درکار ہو تو براہِ کرم 9738380035 پر اپنا مکمل پتہ واٹس ایپ یا karnatakaurduacademy@gmail.com پر بھیج دیں اکادمی ان تک بھی کلینڈر پہنچانے کا انتظام کرے گی۔ ہر سال صرف د¾یواری کلینڈر ہی اکادمی سے شائع ہوتا تھا مگر امسال اکادمی نے دیواری کیلنڈر کے ساتھ ساتھ میز پر رکھنے کے کیلنڈر بھی شائع کئے ہیں۔
کرناٹک اردو اکادمی نے کچھ عرصہ قبل کووڈ-19 امدای رقم کے لئے اردو کے قلمکاروں اور فنکاروں و صحافیوں سے درخواست فارم مطلوب کئے تھے۔ الحمد اللہ کووڈ-19 فارم کے ان درخواستگان کو بھی اکادمی سے 3000/- فی کس بینک سے NEFT / RTGS کے ذریعہ بھیجے جا چکے ہیں۔ چند درخواستگان کے بینک اکاؤنٹ نمبر بدل گئے ہیں یا پھر ان کی بینک دوسرے بینک میں ضم ہونے کی وجہ سے ان کے اکاؤنٹ تفصیلات بدلی ہونے کی وجہ سے کچھ تاخیر ہو رہی ہے مگر الحمد اللہ ہم پوری کوشش کر رہے ہیں کہ ان تک بھی جلد از جلد رقم پہنچ جائے۔ یہ اطلاع رجسٹرار، کرناٹک اردو اکادمی نے دی ہے۔