الیکشن2019علاقہ کلیان کرناٹککرناٹک کے اضلاع سے

فرقہ پرستوں کو شکست دینے والے سیکولر امیدواروں کو کامیاب بنانے کی اپیل: مجاہد پاشاہ قریشی

بیدر: 17اپریل (اے این ایس)محمد مجاہد پاشاہ قریشی اسٹیٹ سکریٹری ویلفیر پارٹی آف انڈیا، کرناٹک نے اپنے ایک بیان میں عوام الناس سےمطالبہ کیا ہے کہ وہ آنے والے لوک سبھا انتخابات2019 میں فرقہ پرستوں کو شکست دینے والے سیکولر امیدواروں کو کامیاب بنائیں۔
انہوں نےاپنے بیان میں ملک کےمعاشرتی اور معاشی نظام میں بحران کی کیفیت پیدا ہونے پر فرقہ پرست طاقتوں کی چال بالخصوص مرکزی حکومت کو مورد الزام ٹھہرایا اور کہا کہ معاشرے میں امن و سکون کے بجائے لو جہاد،گھر واپسی ،گاؤکشی جیسے غیر ضروری موضوعات پر عوامی ذہن کو منتشر کرتے ہوےٴقتل و غارت گری، ناانصافی اور بھیڑ کے ذریعے ناحق مظلوم لوگوں کا قتل دنگائیوں کے ذریعے کیا جا رہا ہے
حکومت ان غنڈہ و سماج دشمن عناصر کو ختم کرنے کی کوئی عملی اقدامات کرنے سے قاصر ہے۔ جب کہ معاشی طور پر پورے ملک بھر میں تاجر پریشان ہیں کبھی انہیں جی ایس ٹی کے نام پر تو کبھی نوٹ بندی کے نام پر کاروبار کو متاثر کیا گیا۔

انہوں نےمزید کہا کہ سب سے پہلے اس ملک میں جمہوریت کی بقا اور دستور کی بچانے کے لیے اشد ضرورت ہے ورنہ فرقہ پرست عوامل اور پارٹیوں کی اقتدار سے بے دخلی کی ضرورت ہے۔ ورنہ فرقہ پرست اس ملک کو ہر آئے دن نئے خطرے اور چیلنجزسے دوچار کر رہے ہیں۔ اور ماب لنچنگ کے نام پر ہونے والی یہاں پر غنڈا گردی اور دستور کی اور آئینی اداروں کی آزادی پر انہوں نے اپنا شکنجہ کسا ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں ملک کے موجودہ حالات اور فرقہ پرستوں کے ناپاک عزائم اور منصوبوں کو نا کام کرنے کے لیے سیکولر پارٹیوں اور علاقائی پارٹیوں کے امید واروں کی جیت کو یقینی بنانے کا کام عوام الناس کرے۔

فرقہ پرستوں نے غنڈہ گردی ہر طرف مچا رکھی ہے ماب لنچنگ کے نام پر ہونے والے ناحق قتل میں ملوث افراد کی پشت پناہی میں فرقہ پرست پارٹیاں برسرعام ان کی تائید کررہے ہیں۔ سماج دشمن عناصر اور غنڈہ ازم کی تائید کرتے ہوےٴ سماج میں ظلم وزیادتی کا ماحول بنا دیا گیا ہے۔ ایسے نازک ترین حالات میں اقلیتوں بالخصوص آدی واسیوں انتخابات میں فرقہ پرست طاقتوں کو ناکام بنانے کی ہر ممکنہ کوشش کو جاری رکھنے کی اپیل کی ہے۔

ساتھ ہی انہوں نے اپنے بیان میں کہاکہ جو امیدوار سیکولر پارٹی سے وابستہ ہے یا پھرسیکولر سونچ رکھتےہوےٴ بلا تفریق ہر مذہب وذات عوام کے بنیادی حقوق اور عوامی فلاح و بہبودی کے لیے کام کرنے کا عزم رکھتا ہواور فرقہ پرست عناصر اور سماج دشمن عناصر کو ختم کرنے کی طاقت رکھتا ہو ایسے امیدواروں کو کامیاب بنانے کا مطالبہ بھی کیا۔

انہوں نے ویلفیئر پارٹی کے متعلق کہا کہ ریاست کرناٹک میں اس مرتبہ کسی بھی مقام پر ویلفیئر پارٹی نے اپنے امیدوار نہیں کھڑا کی ہےاور ان انتخابات میں حصہ نہیں لے رہی ہے۔ اس وجہ سے سیکولر اتحاد کانگریس اور جے ڈی ایس کے الائنس کو اپنی تائید کا اعلان کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!