علاقہ کلیان کرناٹککرناٹک کے اضلاع سے

ویلفیئر پارٹی نےکیا کانگریسی امیدوار ایشور کھنڈرے کی تائید کا اعلان

بیدر:17اپریل (اے این ایس) ویلفیر پارٹی آف انڈیا ضلع بید ر نے حلقہ لوک سبھا انتخابات میں کانگریسی امیدوارایشور کھنڈرے کو اپنی غیر مشروط تائید اعلان کیا۔ تفصیلات کے مطابق مجاہد پاشاہ قریشی ریاستی سیکریٹری ویلفیر پارٹی آف انڈیا کرناٹک کی موجودگی میں ایک وفد نے کانگریسی امیدوارایشور کھنڈرے سے ملاقات کی اس موقع پر انہیں پارٹی کاتائیدی اعلان پر مشتمل خط پیش کیا گیا۔ اس موقع پر تائیدی خط حاصل کرتے ہوئے کانگریس کے امیدوار ایشور کھنڈرے نے ویلفیئر پارٹی کے ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا اور اس بات کا اعتراف کیا کہ وہ جیتنے پر عوامی بہبود کے لیے ہمہ وقت تیار رہیں گے۔ اور بلا تفریق مذہب و ملت ہر قوم کی خدمت کرنے کا موقع دینے کی انہوں نے اپیل کی اور پر بتایا کہ یہ الیکشن میں دراصل فرقہ پرستوں کو شکست دیناان کے اولین ایجنڈے میں شامل ہے۔ وفد میں انجینئر مبشر سندھے ضلعی صدر ویلفیر پارٹی آف انڈیا بیدر، محمد ضمیر الدین صدر ویلفیر پارٹی آف انڈیابیدرساوٴتھ، محمد شعیب اللہ خان سیکریٹری ویلفیر پارٹی آف انڈیا بیدر کےعلاوہ دیگر پارٹی کارکنان و ذمہ داران بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!