ضلع بیدر سے

چٹگوپہ میں جمعیت علماء ہند کی جانب سے آبدار خانہ کا افتتاح

ہمناآباد: 26/مارچ (ایس آر) موسم گرما میں ہر عام و خواص کو ایک چیز کی بڑی شدت سے طلب ہوتی ہے وہ ہے پینے کا پانی تپتی گرمی میں پاک و صاف ٹھنڈا پانی ایک نعمت سے کم نہیں ہوتا ہے ایک طرف ملک میں ایسے حالات پیدا ہوچکے ہیں کہ پانی پینے پربُری طرح پٹائی کی جارہی ہے یا یوں کہیں کے پانی بھی ذات پوچھ کر پلایا جارہاہے مگر ایسے وقت میں ہندوستان کی گنگا جمنی تہذیب کو برقرار رکھتے ہوئے جمعیت علماء ہند کی جانب سے چٹگوپہ میں آبدارخانہ قائم کیا گیا ہے جو کے ہر عام وخواص کے لئیے ہے،اس آبدار خانہ کی ایک اور اہم بات یہ ہیکہ یہاں پر فلٹر کیا ہواٹھنڈا پانی رکھا گیا ہے۔اس موقع پر جمعیت علماء ہند بیدر ضلع کے ذمہ دار مولانا تصدوق ندوی،مفتی سید واجد قاسمیؔ،مولانا توفیق،مولانا خورشید،محمد تحسین احمد ناگوری،محمد ناصر حُسین،محمد نظام حکیم،سید راشید علی پٹیل،محمد حبیب کے علاوہ دیگر معزز احباب موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!