ضلع بیدر سے

مسلم تعلیمی اداروں کو قانونی اور اکیڈمک تعاون فراہم کرنا فیمی کے قیام کا اہم مقصد ہے: سید تنویراحمد

مسلم تعلیمی ادارے باہم شیئرنگ اینڈ پولنگ آف ریسورسز کو رواج دیں: محمد آصف الدین

بیدر: 26/ مارچ (پی آر ) شفیع الدین روشن سکریٹری فیمی (فیڈریشن آف مسلم ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنس،انڈیا)ضلع بیدر کے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق وزڈم پی یو کالج بیدر، فیمی بیدر کا ضلعی اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں سید تنویر احمد صاحب ڈائرکٹر مرکزی تعلیمی بورڈ دہلی کے آن لائن خطاب کو اسکرین پر ڈسپلے کیا گیا انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ NEP نیو ایجوکیشن پالیسی چھوٹے تعلیمی ادارے اور اسکولس کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے، اس چیلنج کا سامنا مستقبل میں کیسے کریں اس کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے سرکاری اسکیمات سے ملت کے تمام اداروں کو فائدہ اٹھانے کا موقع فراہم کرنا، مسلم تعلیمی اداروں کو قانونی(ملکی و ریاستی سطح پر واجبی فیس پر مشترکہ کنسلٹینس اور لائیر س کی خدمات فراہم کی جائے گی۔) اور اکیڈمک تعاون فراہم کرنا فیمی کے قیام کا مقصد ہے؛ لہذا کم وقت، کم محنت اور کم سرمایہ سے ہم اپنے مسائل کو حل کرنے اور اپنے ہر ادارے کو Next level پر لانے کے لیے ہمارے بزرگوں نے آج سے8 سال قبل ملک گیر تعلیمی اداروں وفاق قائم کیا ہے لہذا ہم سب اس سے وابستہ ہوکر منظم کام کریں۔

محمد آصف الدین جنرل سکریٹری فیمی کرناٹک چاپٹر نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج کووڈ 19-سے سب سے زیادہ متاثر تعلیمی میدان رہا ہے، جس سے نئی نسل کی تعلیم و تربیت کا جوناقابل تلافی نقصان ہوا اورہو رہا ہے، اس کی بھر پائی کیسے ہو اس پر غور کرنا ہوگا۔ تعلیمی ادارے آج مالیہ فراہمی کے سنگین بحران سے گزر رہے ہیں، جس میں اولیاء طلباء کا توقع کے مطابق تعاون حاصل نہیں ہو رہا ہے، آج اس مسئلہ پر کس طرح حکمت اور صبر کے ساتھ قابو پایا جا سکتا ہے، اس پر غور کرنا ہوگا۔ ہم ماضی میں تعلیمی میدان کے امام تھے، آج ہم اپنی بقاء کی جد وجہد کر رہے ہیں، جبکہ ہمیں رہنما و مرجع بننا ہے۔ سماج کی آج ہر ضرورت کی تکمیل کے لیے پیسہ ہے جبکہ تعلیم کے لیے پیسہ نہیں ہے، حقیقت یہ ہے کہ تعلیم کا شعور نہیں ہے، لہذا ہمیں سماج سے گہرا تعلق پیدا کرنا ہوگا اور تعلیمی شعور کی بیداری کے لیے کام کرنا ہوگا، فیمی کے قیام کا مقصد ایک تعلیمی ادارہ کے کامیاب تجربات سے دوسرے تعلیمی ادارے فائدہ اٹھائیں۔حساب و کتاب،اکاؤنٹس،آڈٹ و دیگر متعلقہ C.A کے ذریعہ رہنمائی کی جائے گی۔

سید فرقان پاشاہ (KES) DDPI آفس بیدر نے تبادلہ ٴ خیال میں حصہ لیتے ہوئے شرکاء کی مؤثر رہنمائی کی خصوصاً اسکول پرمیشن، رینول Re-Congnizationکے نئے قواعد و ضوابط اور شرائط کو عمدگی سے سمجھایا۔ محمد عارف الدین ضلعی صدر AIITA نے آئیٹا کا تعارف کرایا، جبکہ محمد معظم ناظم شعبہ تعلیمات JIH بیدر نے تمام اسکولس کے ذمہ داران سے کہا کہ اپنے طلباء کے لیے دینی تعلیم کے مسئلہ کے حل کے طور پر BIE(بورڈ آف اسلامک ایجوکیشن) سے اپنے اسکول کو ملحق کر لیں، BIE کے پروگرامس کا تعارف کرایا۔ سید سہیل احمد (ایڈوکیٹ) و سکریٹری جوہر اسکول کو ضلعی صدر فیمی کی حیثیت سے متفقہ طور پر منتخب کیا گیا۔

HRS کی ٹیم جس نے 365 دن مفت مریضوں کو کھانا کھلایا گروپ لیڈر شعیب و گروپ کے 6 ممبران کی تہنیت کی گئی۔ ساتھ ہی ساتھ عبد السمیع صدر اوقاف رکشنا سمیتی و مزمل صاحب سکریٹری اور نو منتخب صدر فیمی سید سہیل احمد اور فرقان پاشاہ کی بھی تہنیت کی گئی۔آخر میں جناب سید شاہ حامد قادری صاحب خازن فیمی بیدر کے شکریہ و دعا پر جلسہ اپنے اختتام کو پہنچا۔ضلع بیدر کے تعلقہ جات بسواکلیان، ہمناآباد، بھالکی، اوراد کے علاوہ بڑے دیہات کمٹھانہ، بگدل، منا کھیلی، ہلی کھیڑ، چٹگوپہ، لیاقت پور اور منہلی سے بڑی تعداد میں سوسائٹیز و ٹرسٹ کے ذمہ داران شریک رہے۔

error: Content is protected !!