ضلع بیدر سے

بسواکلیان: کسانوں کا ملک گیربند، رعیت سنگھ اورعام آدمی پارٹی کی جانب سے شہر میں نکالی ریالی

بسواکلیان: 26/مارچ (کے ایس) کسان یونین کی جانب سے ملک گیر سطح پر بند منانے کی اپیل کو بسواکلیان میں رعیت سنگھ اور عام آدمی پارٹی کی جانب سے شہر کے گاندھی چوک سے قدیم تحصیل آفس تک ایک ریالی نکالی گئی۔ ریالی کے اختتام پر قدیم تحصیل آفس کے احاطہ میں تحصیلدار بسواکلیان کے توسط سے مرکزی حکومت تک ایک یاداشت روانہ کی گئی جس میں کسان مخالف بلوں کو واپس لینے اور دیگر کئی مطالبات بیان کئے گئے ہیں۔اس موقع پر کرناٹک کسان یونین کے تعلقہ صدر اُدیو سی سوامی، ریاستی نائب صدر قاسم علی، دیپک مالگر ضلعی سیکریٹری عام آدمی پارٹی بیدر، شمس المبین تعلقہ صدر عام آدمی پارٹی، اجنکیا مولے، دیانند گوڈبولے،خان صاحب و دیگر لوگ موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!