ضلع بیدر سے

ہمناآباد میں این اے کنسٹرکشن کے دفتر کا راج شیکھر پاٹل MLA کے ہاتھوں افتتاح

ہمناآباد: 26/مارچ ( ایس آر) ہمناآباد میں قدیم تحصیل آفس کے روبرو این اے کنسٹرکشن کے دفتر کا رکن اسمبلی راج شیکھر پاٹل نے فیتہ کاٹتے ہوئے افتتاح عمل میں لا یا اس موقع پر این اے کنسٹرکشن کے مالک انجنئیر محمد نوید ولدمحمد غلام ربانی نے راج شیکھر پاٹل کی شالپوشی وگُلپوشی فرماتے ہوئے انہیں تہنیت پیش کی۔ راج شیکھر پاٹل نے محمد نوید اور ان کے تمام ساتھیوں کو مبارک باد پیش کی اور اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس افتتاحی تقریب میں ابھیشک پاٹل نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی،اس موقع پر غلام جیلانی،غلام صمدانی،محمد عالمگیر،محمد عرفان،محمد عمران،محمد ریحان،محمدحبیب،اُومیش جمگی،سیدظفر اسلم،محمد مستان لیڈر،راحیل،محمد مکرم جاہ،معین الدین،محمد خالد کے علاوہ دیگر معزز احباب نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!