بسواکلیان: کورونا وائرس اور ہولی کے پیشِ نظر محکمہ پولیس کی پیس میٹنگ
بسواکلیان: 26/مارچ (ایس آر) بسواکلیان میں کورونا وائرس اور ہولی تہوار کے پیشِ نظر محکمہ پولیس کے ذریعہ پیس میٹنگ طلب کی گئی، جسمیں پی ایس آئی گرو پاٹل نے وہاں موجود لوگوں کو بتایا کہ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے عملے پر ہولی تہوار کو عوامی سطح پر بھیڑ کے ساتھ نہیں منایا جائیگا کیونکہ ریاست کرناٹک میں ضلع بیدر میں کورونا وائرس سے لوگ متاثر ہورہے ہیں اسلئے ہولی تہوار کو نہیں منانے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ اس موقع پر میر اظہر علی نورنگ سابقہ چیرمین سی ایم سی، اسمٰعیل بیلکونی،میر تحسین علی جمعدار،سید اختیار علی،غفار پیش امام،یوراج بھینڈے،سُدھاکر گُجر،اور دیگر ذُمہ دار نے شرکت کی۔