ریاستوں سےکرناٹک

کرناٹک کے ریاستی وزیر ڈاکٹر سدھاکر کا بیان، شرمناک ہے: ریاستی صدر ویلفیئر پارٹی

بنگلورو: 25/مارچ (پی آر) سابق ریاستی وزیر رمیش جاررکیہولی سی ڈی کیس کے تناظر میں ریاست کی سیاست میں بحث جاری ہے۔ ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے ریاستی صدر نے ریاستی وزیر ڈاکٹر سدھاکر کے بیان پر برہمی کااظہار کیا۔ ایک اعلیٰ عہدے فائز ہوتے ہوئے ریاستی وزیر کو اس طرح کا بیان دیناان کی ذہنیت کا پتہ چلتا ہے، شائدیہ بھی ہوسکتا ہے کہ ریاستی وزیر سدھاکر اپنا ذہنی توازن کھوچکے ہیںجو اسمبلی میں اس طرح کا ناگریز بیان دیاہے۔ ڈاکٹر سدھاکر نے رمیش جارکیہولی سی ڈی معاملے میں کہاکہ یہ بتائیں کہ یہاں پر کون اپنی بیوی کا وفادار شوہرہے۔

طاہر حسین نے ان کے اس طرح کے بیان سخت مذمت کرتے ہوئے کہاکہ کسی کی غلطی کو چھپانے کیلئے دوسروں کو قصوروار ٹھہرانا مناسب نہیں ہے۔ ریاستی وزیر کا بیان سے ان کے اخلاق کا پتہ چلتاہے کہ وہ کس طرح سے جارکیہولی سی ڈی معاملے میںحمایت کی نظر سے دیکھ رہے ہیں۔ریاستی اسمبلی کے تمام اراکین اسمبلی کو نشانہ بناناجس میں عورتیں بھی شامل ہیں،جس سے عورتوں کی عزت بھی پامال ہوسکتی ہے،اس کاخیال نہ کرتے ہوئے ڈاکٹر سدھاکرنے جو اس طرح بیان دیاہے وہ شرم کی بات ہے،اس سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ سیاستدانوں کو شک کی نگاہ سے دیکھنے کا ماحول پیداکیاہے۔اس تعلق سے ریاستی وزیر سدھاکرمعافی طلب کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!