بیدر: مسلسل 365 دن مفت فوڈ کی تقسیم پر HRS ٹیم کو SIO بیدرنے پیش کی تہنیت
بیدر: 23/ مارچ (پی این) محمد صلاح الدین فرحان پی۔ آر سکریٹری ایس، آئی۔ او بیدر یونٹ کے پریس نوٹ کے مطابق ایچ۔ آر۔ ایس (ہیومنیٹیرین ریلیف سوسائٹی) بیدر کے 365 دن کھانے پینے اور ضرورت کی دیگر اشیاء مفت تقسیم کرنے پر ایس آئی او بیدر یونٹ کی جانب سے محمد شعیب صدر اور مقامی ایچ۔ آر۔ ایس ٹیم کو محمد آصف صدر ایس آئی او بیدر یونٹ نے تہنیت پیش کرتے ہوئے مومنٹو سے نوازا اور ایچ آر ایس کے بے لوث خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ ان کی خدمات کو شرف قبولیت عطا فرما کر ذخیرہ آخرت بنائے۔ اس موقع پر آر۔ رامچندرن ڈپٹی کمشنر بیدر،محمد جوہر سکریٹری ایس آئی او بیدر یونٹ و دیگر موجود تھے۔

