ریاستوں سےمہاراشٹرا

بی ایم سی کا اگلا میئر یا تو کانگریسی ہوگا یا حمایت یافتہ ہوگا: اسلم شیخ

بھائیندر: 14/جنوری (ایس ایم او) میرا بھائیندر شہر (ضلع) کانگریس کمیٹی کی جانب سے نئے عہدیداران کے تقرر کے لئے پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

“نئے داخل ہونے والے کانگریس پارٹی کے کارکنوں اور پوسٹ ہولڈروں کے حوصلے اور اعتماد کو بڑھاوا دیتے ہوئے مہاراشٹر حکومت کے کابینہ وزیر اسلم شیخ نے کہا کہ ان کا اندازہ ہے کہ میرا بھائیندر میونسپل کارپوریشن کا اگلا میئر یا تو انڈین نیشنل کانگریس کا ہوگا یا کانگرس پارٹی کی حمایت سے ہوگا۔”

کانگریس پارٹی نے بھائیندر (مغرب) کے پنڈت بھیمسن جوشی اسپتال کے قریب، اگروال گراؤنڈ میں کارکنوں کی میٹنگ اور عہدوں کی تقسیم کے پروگرام کا اہتمام کیا۔ پارٹی نے اگلے سال اگست میں ہونے والے میونسپل کارپوریشن انتخابات کے لئے مہم کا آغاز کیا۔ انہوں نے شہر کے باشندوں سے مطالبہ کیا کہ وہ ترقی کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹی کو اپنا تعاون فراہم کریں۔

کابینہ وزیر نے کانگریس میں تنظیمی تبدیلیوں کا اشارہ کرتے ہوئے یہ یقین دہانی کرائی ہے کہ ریاستی اکائی بڑے پیمانے پر کانگریس کارکنوں اور عوام کی خواہشات کے مطابق ہوگی۔ “کانگریس پارٹی میں ایک حیات نو کی طاقت ہے۔ اور ہم بہت جلد اُبھریں گے۔ عوام اس بات کو سمجھتے ہیں اور انتخابات میں تجربہ کار پارٹی کا انتخاب کرتے ہیں، “اسلم شیخ نے مزید کہا۔

مذکورہ پروگرام میں کئی پرانے لیڈران و کارکنان نے کانگریس میں واپسی بھی کی، جو بی جے پی اور این سی پی وغیرہ میں شامل ہوگئے تھے۔ ریاستی کانگریس کمیٹی کے ورکنگ صدر مظفر حسین کی موجودگی میں تمام لیڈران کی گھر واپسی ہوئی اور انکا خیر مقدم کیا گیا۔ اس موقع پر مظفر حسین نے واپس آئے تمام کارکنان کو مبارکباد پیش کی اور حوصلہ افزائی کی۔

کارکنان سے ملاقاتیں اور عہدوں کی تقسیم

کانگریس پارٹی نے اس ’میڈوا‘ میں تقریبا 350 کانگریس کارکنوں کے عہدے پر تقرری اور تبادلہ کیا ہے۔ اگروال گراؤنڈ میں منعقدہ اس پروگرام میں تقریبا 250 نئے کارکن 130 سال پرانی پارٹی میں شامل ہوئے ہیں۔

پروگرام میں ریاستی کابینہ وزیر اسلم شیخ، ریاستی کانگریس کمیٹی کے ورکنگ صدر مظفر حسین، کانگریس کے ضلع صدر پرمود ساونت، یوتھ کانگریس کے صدر دیپ کاکڑے اور دیگر لیڈران، کارپوریٹرز اور عہدیداران موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!