سندھنور میں آئیٹا کے زیراہتمام اساتذہ کیلئے گیٹ ٹوگیدر پروگرام، ضلعی صدر آئیٹا رائچور محمد سلیم پاشاہ کا خطاب
تعلیم میں اخلاقیات کی ضرورت: ضلعی صدر آئیٹا محمد سلیم پاشاہ
رائچور: 23/مارچ (پی این) محمد سلیم پاشاہ نو منتخب ضلعی صدر آل انڈیا ائیڈیل ٹیچرس اسوسی ایشن آف ئٹیا (آئیٹا) نے شہر سندھنور میں منعقدہ اساتذہ کے ایک گیٹ ٹوگیدرپروگرام میں صدراتی خطاب میں کہا کہ موجودہ تعلیمی نصاب اخلاقیات سے خالی ہے- اخلاقیات کے فقدان سے مسائل کھڑے ہورہے ہیں۔ اساتذہ کی ذمہ داریاں ہے کہ وہ بچوں کو اخلاقی اقدارسے واقف کرائیں- تعلیم کو تمام مسائل کا حال بتایاگیاہے، لیکن خود ساختہ تعلیمی پالیسی نے کہی مسائل کھڑے کیے ہیں بڑی کمزوری یہ ہے کہ تعلیم کے اندر اخلاقیات کو اہمیت نہیں دی جا رہی ہے جس کی وجہ سے ملک میں کئی مسائل کھڑے کیے ہیں
انہوں نے مزید کہا کہ تعلیمی پالیسی آنے والی ہے اپنے آپ کو تیار رکھیں اور طلبہ کے اندر ذمہ دارانہ احساس پیدا کرے اور انسانیت اور وطن پرستی کا جذبہ پیدا کرنے کی اشد ضرورت ہے، سرکاری مدارس میں آنے والے طلبہ غربت کا شکار ہوتے ہیں- اساتذہ تھوری سی محنت اور انکی مدد کرکےغربت بچوں کو بھی اعلی عہدوں کے لے تیاری کرے.
اس پروگرام مین شہر سندھنور کے صدر جناب نور الدین، سرکاری مدارس کے نائب صدر جناب علیم الدین اور اردو سی آر پی جناب شان اللہ شریک تھے- پروگرام میں تمام سطموں کے اساتدہ موجود تھے. اس بات کی اطلاع ڈسٹرکٹ سیکریٹری آئیٹا محی الدین نے دی۔