Uncategorized

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کورونا پازیٹو

اسلام آباد: پاکستان کے وزیراعظم عمران خان جان لیوا وبا کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے، ان کی کورونا جانچ پازیٹو آئی ہے۔ ٹؤٹر پر وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے امور صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان نے کورونا ٹسٹ کرایا تھا اور ان کا ٹسٹ مثبت آیا ہے، جس کے بعد وزیراعظم نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔ عمران خان نے دو روز قبل ہی کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوائی تھی۔ اس موقع پر انہوں نے پاکستان کے عوام سے اپیل کی ہے کہ کورونا وبا کی تیسری لہر کے پیش نظر ایس اوپیز پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!